بیدر۔29/مئی۔(محمدامین نواز)۔ کرناٹک انفیکشن کے باعث ملک کی دوسری متاثرہ ریاست ہے۔ اب تک یہاں 25,46,821معاملے درج کیے گئے ہیں۔ گذشتہ روز یہاں 22,823 ہزار نئے کورونا مریض پائے گئے۔ یہاں ہر روز 20 ہزار سے زیادہ نئے مریض پائے جارہے ہیں۔ فعال مریضوں کی بات کریں تو اب 3,72,373 ہیں۔ ان کے علاوہ 27,806 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روزانہ 400 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ صحت سے موصولہ معلومات کے مطابق کرناٹک میں 21,46,621 افراد انفیکشن سے پاک ہوگئے ہیں۔ روزانہ ڈسچارج ہونے والے افراد کی تعداد 52,252 تھی۔ تاہم صحت مندافراد کی شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اس وقت یہ 84.3فیصد ہے۔ کرناٹک میں بنگلور شہری ضلع سے سب سے زیادہ 11,49,614 کوویڈ کیس ہیں۔ دوسرا نمبر میسور کا ہے، جہاں اب تک 1,38,365 معاملے درج ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کی ٹسٹکے بارے میں بات کرتے ہوئے اس ریاست میں اب تک 2.9 کروڑ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ روزانہ 1.4 لاکھ کورونا ٹیسٹ کروائے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ،ایکٹو رے سیو 14.6فیصد ہے۔ اموات کی شرح 1.1فیصد ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو وائرس سے بچانے کے لئے ویکسینیشن مہموں کو فروغ دے رہے ہیں۔ کرناٹک پولیس مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چھان بین کر رہی ہے۔ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق لاک ڈاؤن کرناٹک میں 7 جون تک جاری رہے گا۔ ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔




