اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے اسلام میپ نامی ایک میپ جاری کیا ہے جس میں چھ سو سے اوپر مساجد،مسلم تنظیموں کے دفاتر اور دوسری معلومات جاری کی ہے۔ایک مسلم گروپ کے مطابق آسٹریلیا جب کہ مذہبی منافرت کے بڑھتے واقعات کا سامنا کر رہا ہے اور خاص کر مسلمانوں کے خلاف حملوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں ایسے میں اس طرح کا میپ جاری کرنا یہ یقینا مقامی مسلمانوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔آسٹریلیائی وزیر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ہم مسلم شہریوں اور عوام کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے ہمارا مقصد سیاسی اسلام کا مقابلہ کرنا ہے اور سیاسی نظریات سے لڑنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیائی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مقامی مسلم تنظیموں نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف عدالتی کارروائی کرنے جا رہے ہیں چونکہ اس طرح کے میپ جاری کرنا مسلمانوں کو خطرہ میں ڈالتا ہے اور ملک میں بد امنی پھیلاتا ہے۔
حکومت کے اس اقدام کے خلاف ترکی نے بھی ناراضگی جتائی اور آسٹریلیا کی حکومت کو اس طرح کی حرکتوں سے باز رہنے کے لیے کہا۔
آسٹریلیائی حکومت کی مسلم منافرت، کیا ہے حکومت کا اسلام میپ ؟




