جماعت اسلامی اور عیسائیوں کے مشترکہ تعاون سے قائم کی گئی کوویڈ ریلیف مہم اختتام پذیر

( ملک کی عوام کا دل بہت نرم ہے خدمت کا ایک ہاتھ اور دو میٹھے بول عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے کافی ہیں. امیر جماعت اسلامی کا حاضرین سے خطاب. )

جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ کردہ کوویڈ ٹاسک فورس مہم بروز شنبہ 29 مئ پیر کو اپنے الوداعی پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی. جس میں امیر جماعت اسلامی ہند کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داران بھی پروگرام میں شرکت فرما تھے .
پروگرام کی ابتدا طہور صاحب نے کلام پاک کی تلاوت کے ذریعے کی. جس کے بعد جنرل سیکریٹری ایس آئی او آف انڈیا برادر رمیز نے مہم کی رپورٹ پیش کی. اور اسامہ اکرم اور دیگر والنٹیرز نے اپنے تاثرات و تجربات بھی بیان کئے. اس کے بعد سیکریٹری جماعت اسلامی ملک معتصم خاں صاحب نے بھی اظہار خیال فرمایا. انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر اور خصوصاً ہندوستان میں بسنے والے مسلمان دیگر اقوام کے مقابلے میں کافی پیچھے ہیں لیکن وبا کی اس لہر کے دوران پوری دنیا و خصوصاً ہندوستان کے باشندوں نے دیکھا کہ مسلمان کا قدر لوگوں کا تعاون کرنے اور مدد کرنے میں پیش پیش رہے. ضرورت اس بات کی کہ افرادی قوت کو اور بڑھایا جائے.
واضح رہے کہ اور اسلامی اور ایس آئی کے مشترکہ تعاون سے 24 اپریل کو کوویڈ ریلیف مہم کا آغاز ہوا تھا. جس میں ملک بھر کی عوام کو آکسیجن, پلازمہ, وینٹیلیٹر بیڈ و خصوصاً آکسیجن سلنڈر کی فراہمی کی جانی تھی. مہم کی کوئی خاص مدت نہیں رکھی گئی تھی البتہ اس کو ایک سے دو مہینے کے دورانیے کے لئے تجویز کیا گیا تھا. اور یہ مہم دو شعبہ میں تقسیم کی گئی تھی. ایک ٹیم کالز و پیغامات و گزارشات کو موصول کررہی تھی تو دوسری جانب ایس آئی او کے ممبران و کارکن فیلڈ میں اتر کر ریاستی سطح پر خدمت انجام دے رہے تھے. اطلاعات کے مطابق صرف ایس آئی او کے مرکزی دھڑ نے کالز و مسیج کے ذریعے ۷ ہزار سے زیادہ عوام مدد و گزارشات موصول کیں. جن میں سے صرف مرکز نے 4 -5 ہزار لوگوں کو مدد فراہم کی. چونکہ ریاستی سطح پر بھی کافی خدمات دی گئیں. جس میں ہر ریاست کو ملا کر 28 ہزار سے زائد کال و مسیجز لوگوں کے آئی اور ان میں سے تقریباً 19 ہزار سے زائد لوگوں کو مدد فراہم کی گئی.
پروگرام کے آخر میں سلمان احمد صدر ایس آئی او آف انڈیا نے اپنے قیمتی خیال کا اظہار فرمایا. انہوں نے کہا کہ ہمارے جو کیڈرز فیلڈ میں اور کال سنٹر میں موجود انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا اور تجربات حاصل ہوے. رائے عامہ میں خاصا مثبت فرق دیکھنے کو ملا. مزید انہوں نے کہا کہ یہ نئی کام یہیں نہیں ختم ہوگا بلکہ انشاء اللہ ویکسین کی خدمات سمیت ما بعد کورونا لوگوں کی نفسیاتی کاونسلنگ کا کام بھی ہم شروع کر دیں گے.
پروگرام کے صدارتی خطاب میں امیر جماعت اسلامی سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ وبا کے دوران جبکہ ہر طرف موت کا سایہ ہو اور دوسرے تو دوسرے اپنے بھی لوگوں کے پاس آنے سے ڈر رہے ہوں. ایسے میں کسی گروہ کا فی سبیل اللہ اٹھنا اور لوگوں کی خدمت کے لیے نکلنا جہاد کے میدان میں بن تیغ مارے کودنے کی مانند ہے. مزید انہوں نے کہا کہ اس دوران جو چیز ہم نے تجربہ کےطور پر سیکھی ہے وہ یہ بھی کہ ہندوستان کی عوام کا دل بہت نرم و نازک ہے. نفرت بھرے ماحول میں ایک خدمت کا ہاتھ اور دو میٹھے بول عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے کافی ہیں. اور یہ بات دعوتی نقطہ نظر سے اور بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہو جاتی ہے.

Latest Indian news

Popular Stories