فوٹوز اور ویڈیوز کو محفوظ کرنے کو لیکر گوگل کی پالیسی میں بڑا بدلاؤ ! حل کے لیے آپ یہ کر سکتے ہیں

فوٹوز اور ویڈیوز کو سیو کرنا اور اسے محفوظ رکھنا یہ ہر سمارٹ فون یوزر کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔گوگل اب تک ہر سمارٹ فون یوزر کو یہ سہولت دیتا آیا ہے کہ اگر آپ کے پاس گوگل اکاؤنٹ ہے یعنی ای میل آئی ڈی ہے تو اس کے ذریعہ آپ اپنے فوٹوز اور ویڈیوز کو محفوظ کر سکتے تھے اسے گوگل فوٹوز نامی ایپلکیشن سے موبائل فون میں بھی استعمال کیا جا سکتا تھا اور اپنی ای میل آئی ڈی سے کسی بھی موبائل ،لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر اسے دیکھا اور حاصل کیا جا سکتا تھا۔آج بھی یہ سہولیات بدستور جاری ہیں لیکن گوگل اب تک ایک اکاؤنٹ پر ۱۵ جی بی کا سپیس فری دیتا تھا جس میں آپ کی ای میل کے سپیس کو شمار کیا جاتا تھا اور آپ کے فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے گوگل لا محدود سپیس فری میں دیتا تھا۔آج سے تبدیل شدہ پالیسی کے مطابق آپ کو بدستور ۱۵ جی بی کا سپیس فری دیا جائے گا البتہ اس ۱۵ جی بی میں آپ کے فوٹوز اور ویڈیوز کے سپیس کو بھی شمار کیا جائے گا۔مزید یہ کہ اس سپیس کے ختم ہونے پر بھی اگر آپ فوٹوز اور ویڈیوز کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو گوگل سے سپیس خریدنا ہوگا۔ قانون آج ۱ جون سے اپلوڈ ہونے والے ڈیٹا پر ہی نافذ ہوگا۔اس سے پہلے اگر آپ فوٹوز اور ویڈیوز اپلوڈ کر چکے ہیں تو اس ۱۵ جی بی کی لمٹ میں وہ شامل نہیں ہوگا۔

اب آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟

آپ بھی اگر گوگل پر فوٹوز اور ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں اور محفوظ رکھتے ہیں تو اب سے آپ کو غیر ضروری مواد کو گوگل پر محفوظ کرنے سے بچنا ہوگا۔اس کے بعد بھی سپیس مکمل ہونے پر گوگل آپ کو مینیج سٹوریج کا آپشن دے گا جس سے آپ غیرت ضروری مواد سے آسانی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔پھر بھی اگر آپ کے پاس ضروری مواد ہے جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو آپ گوگل سے مزید سپیس خرید سکتے ہیں لیکن خریدنے سے پہلے آپ کو تحقیق کر لینی چاہیے کیونکہ گوگل کے علاوہ اور بہت سی کمپنیاں ہیں جو بھی آپ کے مواد کو محفوظ کرنے کے لیے سپیس بیچتی ہے اور اب تک کی قیمتوں کے مطابق گوگل کے مقابلہ میں دوسری کمپنیاں گوگل کے مقابلہ میں کم قیمت میں سپیس فراہم کرتی ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories