ملک میں لگاتار یہ خبریں آرہی ہیں کہ امت شاہ نے ہندوستان میں سی اے اے(CAA) لاگو کر دیا ہےجس کی وجہ سے ہندوستانی عوام ایک بار پھر احتجاجی مظاہروں کی طرف بڑھ رہے۔
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( SDPI) دوبارہ سی اے اے(CAA) قانون کو منسوخ کرنے کے لئے ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے
جنہوں نے "سی اے اے کی سیاست کو مسترد کرو” کے نعرے کو لیکر یکم جون 2021 کو ملک بھر میں گھروں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے کا آغاز قومی صدر ایم کے فیضی نے کیا۔ قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، قومی نائب صدر دہلان باقوی سمیت لاکھوں پارٹی کارکنان نے سی اے اے(CAA) کے خلاف پلے کارڈز ہاتھ میں لے کر احتجاجی مظاہرے میں شریک رہے۔
ایس ڈی پی ۤئی(SDPI) قومی نائب صدر دہلان باقوی نے کہا کہ "مودی حکومت کورونا کو قابو پانے میں اپنے ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے چور دروازے سے سی اے اے(CAA) کو نافذ کرنے کی کوشش کرری ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنے کیلئے سی اے اے کو بیک ڈور سے نافذ کررہی ہے۔ شہریت ایکٹ 1995،2009کے تحت کسی بھی برادری کو شہریت دینے سے انکار نہیں کرتی ہے۔ اب، بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کو چھوڑ کر شہریت کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ حکومت خود قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ ہندوستانی شہریت مذہب، ذات پات، نسل، رنگ، خطہ، زبان، ثقافت سے قطع نظر ہر ایک کیلئے ہے۔ بی جے پی کی یہ حکومت شہریت کی سیاست کے ذریعے نفرت پھیلا رہی ہے۔ بی جے پی حکومت مساوات سے انکار کررہی ہے۔ بی جے پی ہندوستان کو توڑ رہی ہے۔ بی جے پی کی پالیسیاں اور حکمرانی بھارتی آئین کے خلاف ہیں۔ ملک کو اپنے انتخابی فائدے کیلئے مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے یہ قوم پرستی کا کارڈ کھیل رہی ہے۔ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کیلئے ملک کو فرقہ وارانہ طور پر تقسیم کرنے میں ماہر ہے۔ اس اینٹی نیشنل ازم کے خلاف ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنا ہوگا۔ اس ملک کا ہرشہری اپنے نام نہاد ‘قوم پرستی ‘کی آڑ میں بی جے پی کی ملک دشمنی کو جانتا ہے۔ اسے روکنا ہوگا۔ زادی، انصاف، مساوات اور اخوت ہندوستانی آئین کے اصول ہیں۔ بی جے پی اس سے انکار کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ بیک ڈور سے سی اے اے کا نفاذ کرنا، آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے انکار کرنا ہے۔ مسلمانوں کو شہریت سے انکار کرنا مسلمانوں کے بنیادی حقوق سے سراسر انکار ہے۔ یہ امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے۔ اس وباء کے دوران مودی اور بی جے پی حکومت غائب ہے۔ یہ وبائی مرض کو سنبھالنے اور قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں َ آکسیجن نہیں ہے، آئی سی یو نہیں ہے، ویکسین نہیں ہے، پیسہ نہیں ہے، مودی اور بی جے پی فرقہ وارانہ کارڈوں کے ذریعے اپنی ناکامی کو چھپانےکی کوشش کررہے ہیں
۔




