کل 6/جون کو ملک کے ممتاز و معروف علماء کرام کی آن لائن کانفرنس‘ بعنوان ”حفظ القُرآن پلس ایک تعارف“

بیدر۔5/جون۔شاہین ادارہ جات بیدر کا ملک گیر و معروف پروگرام”شاہین حفظ القُرآن پلس“ کے ضمن میں آن لائن کانفرنس کل6/جون 2021؁‘بروز اتوار بوقت 11بجے صبح‘بعنوان ”حفظ القُرآن پلس ایک تعارف“کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ا س کانفرنس کو ملک کے ممتاز و معروف شخصیات مولانا خالد سیف اُللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘مولانا غلام احمد وستانوی صاحب رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل کووا‘مولانا سید محمو مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند‘مولانا کلیم صدیقی صاحب ناظم جامعہ شاہ ولی اُللہ پُھلت شریف مظفرنگر‘جناب سید تنویر احمد سکریٹری جماعت اسلامی ہند‘ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب چئیرمن شاہین ادارہ جات بیدر خطاب کریں گے۔حفظ القُرآن پروگرام کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند‘حفظ القُرآن مرکز قائم کرنے کے خواہشمند‘ داخلہ کے خواہشمند‘ حفاظ و سرپرست حضرات‘اسکولس و مدارس کے ذمہ داران‘جو ملت کے نو نہالوں کی تعلیم و تربیت میں خدمات دینے والے حضرات اس پروگرام کو اس لنک www.youtube.com/shaheengroupofinstitutions پر دیکھ سکتے ہیں

Latest Indian news

Popular Stories