"بل گیٹس” اور "کووڈ 19″۔۔۔۔۔ ایک سازش؟

دنیا کی امیر ترین شخصیت مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا کال میں سب سے بڑا مدۂِ بحث ہیں.

سنہ 2015 میں بِل گیٹس کورونا وائرس کے موضوع پر بات کرنے کے لیے سٹیج پر آئے اور لوگوں کو ایک آنے والے ممکنہ خطرے سے خبردار کیا۔

اس موقع پر بِل گیٹس نے کہا کہ ’اگر اگلے چند عشروں میں کوئی چیز ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرتی ہے تو وہ جنگ نہیں بلکہ ایک خطرناک وائرس ہو گا۔‘

اس وقت بی بی سی سمیت کچھ ذرائع ابلاغ نے بِل گیٹس کی تقریر پر خبر تو کی، لیکن زیادہ تر لوگوں نے اس پر زیادہ توجہ نہ دی۔

تاہم حالیہ دنوں میں ان کی اس تقریر کی ویڈیو کو چھ کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کی پریشانی کی وجہ ان کی تقریر نہیں، بلکہ وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر بِل گیٹس نے اتنے برس پہلے دنیا کو وائرس سے خبردار کیا تھا، اب لوگوں کا سوال یہ‌ ہے کہ بل گیٹس کو کیسے پتا تھا کہ کوئی خطرناک وائرس آنے والا ہے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ بِل گیٹس دنیا کی اشرافیہ کے نمائندے ہیں حالانکہ ایک بڑی تعداد کا ماننا یہ ہے کہ بِل گیٹس ان لوگوں کے رہنما ہیں جن کی کوشش ہے کہ کسی طرح دنیا کی آبادی کو کم کیا جائے۔
ایک تحقیقی جماعت کے مطابق وہ نہ صرف مختلف بیماریوں کی ویکسین کو لازمی قرار دینا چاہتے ہیں بلکہ ان کی کوشش ہے کہ لوگوں کے جسم میں مائیکرو چِپ لگا دی جائے۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز اور زِگنل لیب کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق فروری اور اپریل کے درمیانی عرصے میں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر 12 لاکھ مرتبہ کورونا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کا تعلق بِل گیٹس سے بتایا گیا ہے۔

ایسے کئی مشہور اور خطرناک واقعات ہیں جن میں جس کا تعلق بِل گیٹس سے بتایا گیا ہے۔ جیسے بِل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی تنظیم نے افریقہ اور انڈیا میں بچوں پر ویکسین کے تجربے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں بچے مر گئے۔
بِل گیٹس نے کینیا میں ایک ویکسین متعارف کروائی جس میں مانع حمل مواد بھی شامل تھا۔
’نیو امیریکن میگزین‘ کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شائع کی گئی جس میں ویکسین اور مانع حمل ادویات کے ذریعے دنیا کی آبادی کم کرنے کے موضوع پر بات کی جا رہی ہے اور اس میں بِل گیٹس کا تعلق چین کی کمیونسٹ پارٹی سے بھی بتایا گیا ہے۔
یو ٹیوب پر ایک ایسی ویڈیو کو لوگوں نے تقریباً 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جس میں کہا گیا کہ بِل گیٹس لوگوں کے جسم میں مائیکروچپ لگوانا چاہتے ہیں۔
یاہُو نیوز اور سروے کروانے والی تنظیم ’یو گوً‘ کے ایک جائزے کے مطابق ایک چوتھائی سے زیادہ امریکیوں اور ریپبلیکن پارٹی کے 44 فیصد حامیوں کا خیال ہے کہ بِل گیٹس واقعی یہ چاہتے ہیں کہ کووِڈ 19 کی ویکسین کے بہانے لوگوں کے جسم میں مائیکروچپ لگا دینی چاہیے۔

دوسری جانب بل گیٹس کا دفاع کرتے ہوے جعلی خبروں پر تحقیق کرنے والی ویب سائٹ ’فرسٹ ڈرافٹ نیوز‘ سے منسلک روری سمتھ کہتے ہیں کہ بِل گیٹس کے بارے میں یہ سب سازشی نظریات ہیں۔

ان کے بقول بِل گیٹس ’ایک ایسی جنتر منتر والی گڑیا ہیں جن کے جسم میں ہر قسم کے سازشی نظریات کی سوئیاں چبھوئی جا رہی ہیں۔‘

روری سمتھ کہتے ہیں ’چونکہ بِل گیٹس ہمیشہ سے صحت عامہ کی ایک علامت رہے ہیں، اس لیے اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ ہر کوئی بِل گیٹس کو ایک جادو والی گڑیا سمجھ رہا ہے۔‘

Latest Indian news

Popular Stories