کرناٹک میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کی مہم شروع !

کرناٹک میں وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی تبدیلی کے لیے جاری احتجاج ایک بار پھر تیز ہوگئے ہے۔ یدی یورپا کو ہٹانے کے لیے اس طرح کی مہم گذشتہ ایک سال سے جاری ہے لیکن یدی یورپا پہلی بار اپنا دفاع کرتے نظر آرہے ہیں اور دستخطی مہم ان کے حق میں چل رہی ہے۔ یدی یورپا کے پولیٹیکل سکریٹری رینوکاچاریہ نے یدی یورپپا کے ساتھ رہنے والے ایم ایل اے کے دستخط جمع کیے ہیں۔

معلومات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 118 میں سے 65 ارکان اسمبلی نے اس پر دستخط کیے ہیں۔ رینوکاچاریہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہا ہوں کہ 65 ارکان اسمبلی نے اس پر دستخط کیے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کی روز پارٹی کے کچھ رہنماؤں اور کابینہ کے ممبر کے اپنے طرز عمل کے بارے میں مبینہ طور پر دیئے گئے بیانات سے پریشان مسٹر یدیورپا نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ "اگر پارٹی کی اعلی قیادت چاہے تو میں اپنے عہدے سے استعفی دینے کے لئے تیار ہوں۔”
تاہم انھوں نے اس کی تردید کی کہ ان کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے اور کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے انہیں ریاست میں مختلف ذمہ داریاں سنبھالنے کا کافی موقع فراہم کیا ہے۔

دوسری جانب ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سی پی یوگیشور نے اپنے بیان میں عوامی طور پر کہا تھا کہ ریاست میں بی جے پی کی کوئی حکومت نہیں ہے ، بلکہ ‘تین پارٹیوں کی سمجھ والی حکومت’ ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور بی جے پی کے ایم ایل اے بسون گوڈا پاٹل یتنال نے بھی وزیر اعلی کو استعفی دینے کا مشورہ دیا تھا۔ مسٹر باسون گوڈا ہمیشہ سے یدیورپا کے بیٹے اور پارٹی کے ریاستی نائب صدر بی وائی وجیندر کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ‘‘

Latest Indian news

Popular Stories