بنگلور۔یکم/اکتوبر۔ ریاستی کانگریس کے رہنماؤں نے اترپردیش میں ایک دلت خاتون کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں پولیس کی طرف سے انجام دیئے گئے آخری رسومات کی مذمت کی ہے۔ قائد حزب اختلاف اور سابق چیف منسٹر سدارامیا نے ٹویٹ کیا ہے کہ پولیس نے ایک دلت بچی کے ساتھ عصمت دری اور حملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ غنڈہ راج کی انجام دہی والدین کو آخری رسومات ادا کرنے کا موقع نہ دے کر کی جاتی ہے۔ اتر پردیش چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ استعفی دینا چاہئے۔ یوگی کی حکومت میں لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر بروقت کارروائی نہیں کی۔ اس کے لئے نہ صرف یوگی، وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حمایت کرنے والے سنگھ پریوار کو بھی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ بی جے پی حکومت میں دلت محفوظ نہیں ہیں۔ اسی طرح ایم ایل اے دنیش گنڈوراؤ نے بھی کہا ہے کہ اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے یوپی کے سی ایم یوگی سے استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں دلتوں پر ظلم بڑھ گیا ہے۔ ایم ایل اے یتیندرا اور دیگر رہنماؤں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
یوپی میں عصمت دری کے معاملے پر کرناٹک میں سیاست’ کانگریس نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا
By y admin




