کرونا کی دوسری لہر نے ہندوستان کو کئی چیلنجس کا سامنہ کرنے پر مجبور کیا۔ لگاتار متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا تو دوسری جانب ویکسین اور آکسیجن کی قلت نے پریشانیاں اور بڑھادی۔
پھر جب ویکسینیشن مہم کو تیز کیا گیا تو اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کووڈ-19 کا ٹیکہ لگانے کے باوجود 28 مئی تک 475 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس بات کی جانکاری خود مرکز کی مودی حکومت نے دی ہے۔ گویا کہ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سینکڑوں لوگ ٹیکہ کاری کے بعد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
دراصل مرکزی وزارت صحت نے بامبے ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں مذکورہ جانکاری دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے 14 صفحہ کے حلف نامہ میں کہا ہے کہ 28 مئی تک ہوئی ٹیکہ کاری کے بعد دیکھنے میں آیا ہے کہ اب تک 475 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ ٹیکہ کاری کو لے کر کئی طرح کی باتیں کہی گئی ہیں جس کی وجہ سے خصوصاً دیہی علاقوں میں لوگ ٹیکہ لگانے سے پرہیز کررہے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے 7 جون کو ملک کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکہ کاری کے ذریعہ ہی کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں پھیل رہی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔
ویکسینیشن کے بعد 475 افراد کی موت،




