بنگلورو۔2/اکتوبر۔15 اکتوبر کے بعد طلباء اسکول جاسکتے ہیں اور اسباق، لیکچرز یا آن لائن کورسز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ریاستی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسکولوں میں پڑھنا لازمی نہیں ہے۔کوڈ۔19 انفیکشن پر قابو پانے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کے مطابق ریاستی حکومت نے ریاست کے کنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر ان علاقوں میں مزید سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے گرین لائٹ دی ہے۔ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زونوں میں لاک ڈاؤن کی مدت اکتوبر کے آخر تک بڑھا دی گئی ہے۔
طلبا اسکول یا آن لائن تعلیم کا انتخاب کرسکتے ہیں: ریاستی حکومت کے رہنما خطوط
By y admin



