منشیات فروشوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ کا مقدمہ درج کیا جائے گا

بنگلورو۔2/اکتوبر۔ انسپکٹر جنرل پولیس (وسطی زون) سیمت کمار سنگھ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے کولار میں صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں منشیات فروشوں یا اسمگلروں کی ایک فہرست تیار کی جارہی ہے۔ ان سب کے خلاف غنڈہ ا ایکٹ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کی سخت کارروائی کے سبب بہت سے مجرم ریاست سے فرار ہوگئے ہیں۔ جہاں بھی ملزم چھپے ہوئے ہیں ان کی گرفتاری یقینی ہے۔ کے جی ایف پولیس نے گذشتہ دس دنوں میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ گانجہ ضبط کیا ہے۔ لہذا انہوں نے پولیس ملازمین کے سلسلے میں 50,000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کولار کی سرحد تین ریاستوں سے منسلک ہے۔ لہذا ضلع میں پولیس چوکیاں اور چیک پوسٹیں بنا کر گاڑیوں کی تلاشی لی جائے گی۔ کرناٹک پولیس دیگر ریاستوں کی پولیس کے ساتھ ہم آہنگی سے کارروائی کررہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories