اسرائیل میں وزیراعظم کی کرسی کے لئے جو کھینچ تان چل رہی تھی اب اس نے لیا بڑا موڑ آج ملک پر طویل مدت سے برسر کار وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو اپنی حکومت سے ہاتھ دھونا پڑا اور اسرائیل پر نئی حکومت حکمرانی کرے گی ۔ یہودی قوم پرست نفٹالی بینیٹ آٹھ پارٹی اتحاد سے قیادت حاصل کرینگے وزیر اعظم کی حیثیت سے اسرائیل پر حکومت کریں گے ۔
اقتدار سے بیدخلی پر 71 سالہ نتن یاہو نے کہا کہ "اگر ہماری قسمت میں اپوزیشن میں بیٹھنا ہے تو ہم سر اٹھا کر بیٹھیں گے اور ہم اس حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرکے دوبارہ حکومت میں آئیں گے "۔
اتوار کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہوئی اوٹنگ کے بعد ان کی حکومت زوال کا شکار ہوگئی ۔ ان کی تائید میں 59 ووٹ پڑے جبکہ ان کی مخالفت میں 60 ووٹ ڈالے گئے ۔ تل ابیب کے رابن اسکوائر میں نتن یاہو کے مخالفین جمع ہوگئے اور انہوں نے نئی حکومت کے قیام پر پرجوش نعرہ بازی کی ۔
نفٹالی بینیٹ گذشتہ چند دن سے ملک میں نئے اتحاد کی تشکیل کیلئے کوشاں تھے اور آج انہیں کامیابی مل گئی ہے ۔
نتن یاہو کی کوشش ہوی ناکام۔ اسرائیل کی حکومت اب کس کے ہاتھ آئی؟




