آپ سے چند گزارشات چند سوالات

دور جدید میں انسانی زندگیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو اگر دیکھا جائے تو اس میں سب سے زیادہ غیر معمولی تبدیلی خود انسان میں آئی ہے. ابھی حال ہی میں گزشتہ دن یوم بچہ مزدوری منایا گیا. جب بھی نماز پڑھنے کی غرض گھر سے باہر نکلتا ہوں تو نہ جانے کتنے بچے میرے سامنے سے گزرتے ہیں. کوئی سودا سلف لینے کی غرض سے دکان جا رہا ہوتا ہے تو کوئی مٹر گشتی ک غرض سے. کوئی نماز کے لیے اپنی ٹولی سمیت مسجد کا رخ کر رہا ہوتا ہے تو کوئی کبوتر یا بلی کو ہاتھ میں لئے جا رہا ہوتا ہے. یوم بچہ مزدوری منانے والوں اور خصوصاً ان کے والدین سے میری چند گزارشات ہیں چند سوالات ہیں. سوچتا ہوں تو ذہن ہچکولے کھانے لگتا ہے. کہ مبادا آج ہماری قوم کو کیا ہو گیا ہے کہ سماج میں کے غیر فطری طریقوں کو اپنے یہاں پنپنے دے رہی ہے. کیا اسے ڈر نہیں کہ یہی بچے جو کل تمارا اور ہماری قوم کا مستقبل ہیں. اگر ان کی بہترین ساخت پر پرورش نہیں کی تو کل تمہاری لٹیا ڈوب جائے گی.
پہلے تو میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ پہلے یہ طے کرلیں کہ آپ آج جس شخص کو جس "انسان” کو بچہ کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں تو اس کے کیا پیمانے ہیں. کن پیمانوں کو تول کر آپ کہتے ہیں کہ فلاں شخص بچہ ہے اور فلاں صاحب بچے نہیں ہیں. یعنی بچہ سے آپ کیا مراد ہے ؟ پہلے آپ یہ بتائیں کہ وہ بچہ کتنی عمر تک بچہ کہلایا جائے گا. اور کتنی عمر سے وہ سن بلوغ یا سن رشد کو پہنچے گا اور عاقل و بالغ کہلایا جائے گا. یہ ایک اصول فطری ہے کہ سماج کے نفسیات اور رویوں کا لوگوں کی زبان پر واضح اثر پڑتا ہے. آج ہم. بچشم خود گواہ ہیں کہ ہماری اولاد اگر کوئی ایسا کام یا ذمہ داری یا کم از کم کوئی بات ہی سہی اپنے بل بوتے پر کہنے یا کرنے کی کوشش کرتی ہے تو پہلے تو ہم اس کو یہ کہہ کر جھٹک دیتے ہیں کہ یہ کام تم سے نہ ہو سکے گا اور اس صدی کا سب سے گھٹیا جملہ کستے ہیں کہ "بیٹا ابھی تمہاری عمر ہی کیا ہے؟” جناب والا آپ اپنی جس اولاد کو یا معاشرے میں رہنے والے جس انسان پر یہ جملہ کستے ہیں اس کے بارے میں شاید آپ کو جان حیرانی ہوگی کہ فاتح سندھ جب برصغیر میں داخل ہوئے تھے تو ان کی عمر اس وقت 17 برس تھی. اور فاتح قسطنطنیہ کو فاتح کا لقب 21 سال کی عمر میں ملا تھا. جب انہوں نے دنیا کی عظیم سپر پاور کو شکست سے دوچار کر دیا تھا. پہلے یہی بچہ کہلایا جانے والا انسان 5 -8 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کر اپنے حفظ کو مضبوط, عربی فارسی اور علاقائی زبان سیکھ ابتدائی تعلیم ( primary education) سے فارغ ہو جاتا تھا. 8-13 سال کی عمر تک وہ اپنے دور کی تعلیم حاصل کرنے ساتھ ساتھ ہر قسم کی پریکٹیکل کرتا تھا فن سپہ گری, گھڑسواری اور دیگر علوم و فنون سےواقفیت حاصل کرتا تھا. 13 -18 سال تک پہنچتے پہنچتے و ایک اعلی شخصیت کا مالک بن قوم و ملت کی خدمت کرنے کے لائق بن جا تا تھا. 18 -22 سال کی عمر تک اس کے ہاتھ میں کئ ذمہ داریاں (responsibilities ) آجاتی تھیں. اور یہ ذمہ داریاں محض امور خانہ داری (Household affairs ) تک محیط نہیں ہوتی تھیں. بلکہ قوم ملت کے امور اور ان کی نظم و ضبط)(management and direction ) تک وہ سنبھالتا تھا. لیکن آج ہم اپنی قوم کے اطفال و شباب کو دیکھیں تو مارے شرم کے سر زمین میں گاڑھ دینے کا من کرتا ہے. اول تو اس بیچارے کو 10 سال کی عمر تک یہی کہہ کہ ٹال دیا جاتا ہے "ابھی اس کی کھیلنے کی عمر ہے”, یا "ابھی اس کا بچپنا ہے”. جی ہاں کچھ ایسے ہی حملے کسے جاتے ہیں. 18 -22 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے جس انسان کو دنیا کی و قوم و ملت کی باگ ڈور سنبھالنی تھی وہ ابھی تک آپ کا لاڈلا ہوتا ہے. اور مائی گڈ بائے, مائی ڈیئر سن, میرا بچہ کے نام سے پکارا جاتا ہے. پاپ کارن اور انکل چپس اسکی محبوب ترین غزا ہوتی ہے. وہ ابھی کرکرے, پارلے, پیزا اور برگر کا ہی استادہ ہوتا ہے. جب قوم کے جوہروں کے پیٹ میں الٹی سیدھی غزا پہنچے گی تو کہاں سے یہ وہ لمبی لمبی مسافت طے کر سکیں گے. آج ہماری یہ نام 2 -3 کلومیٹر پیدل نہیں سفر طے کر سکتی ہے. کیونکہ اس کی جگہ موٹر سائیکل و کار نے لے لی. آج جسمانی روحانی اور ساتھ ساتھ نفسیاتی اعتبار سے قوم کے یہ شاہین بڑے نہیں ہو رہے. اے سی میں بیٹھنے کی ان کو عادت پڑ گئی ہے. وہ ایک منٹ سے زیادہ دھوپ میں کھڑا نہیں رہ سکتے. پیدل چلنے کا سوال تو چھوڑ دیں. موٹر سائیکل یا بس کے سفر میں ہی اس کی حالت شیخ چلی جیسی ہو جاتی ہے. اور پھر ہماری قوم کہتی ہے کہ علامہ اقبال کا شاہین نہیں دکھ رہا. (دکھے گا بھی کیسے, اس کی حالت تو قصر سلطانی کے گنبد کے کبوتر سے بھی بدتر ہو گئ ہے. شاید کبوتر بھی اپنے بچوں کو اتنے ناز و نیاز میں نہیں پالتے ہوں گے جتنے ہماری قوم کے ان جوہروں کو پالا جاتا ہے) . وہ مائیں بہنیں آج محمد بن قاسم اور سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے جیالے نہیں جن رہیں. وہ مائیں بہنیں اب کم تعداد میں ملیں گی جناب… جس ووم کی بیٹوں اور بیٹیوں کا ہی میدان عمل ٹک ٹاک, پب جی بن چکا ہو وہ کہاں سے جنیں ایسے جیالے.
آج آپ جن کو بچہ کہہ کر پکارتے ہیں. فطرت کہتی ہے کہ وہ بچہ صرف 10 -11 سال کی عمر تک تھے. اور اس کا ثبوت واضح طور پر ہم جب دیکھتے ہیں جب بجے میں سن بلوغ کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں. سن بلوغ (pubertical growth )اور سن رشد (mental growth ) کے درمیان یعنی 12 -20 سال کی ہی عمر ہوتی ہے جب آپ اپنی اولاد کو ہر لحاظ سے تربیت دے کر زندگی میں جینے کا سلیقہ سکھا سکتے ہیں.
حالیہ برسوں میں جو بدلاؤ ہمیں دیکھنے کو ملے ہیں اور عالمی منظر نامے میں جس قسم کے بدلاؤ آئے ہیں. اس سے یہ اندازہ ہوتا کہ آنے والے آئندہ حالات پوری دنیا کے لیے سخت سے سخت ہونے والے ہیں. میری والدین اور قارئین سے خصوصاً گزارش ہے کہ اپنے اولاد کو اب زنانہ افکار و اعمال سے باہر نکالیں. انکی تربیت کریں اس طرح جیسے ایک کمانڈر اپنی فوج کی تربیت کرتا ہے. خصوصاً جسمانی لحاظ سے انہیں مضبوط بنائیں. ہر قسم کے ہنر (skill development ) سکھائیں. اآگے آنے والا دور جنگ و جدال و محارب و ملاحم کا دور ہے. اپنی اولاد کو روحانی اعتبار سے بھی پروان چڑھائیں. دور جدید کے تمام علوم و فنون سے آگاہ کریں. کہ آپ کی اولاد 20 سال تک پہنچتے پہنچتے دنیا کو ٹھیک سے سمجھنے لگیں.
یہ دور فتنوں کا ہے اور اس میں نظریاتی جنگیں اپنے شباب پر پہنچ گئی ہیں. ان کو بچپن میں یعنی 3 -4 سال سے ہی انکی تربیت کریں. اور ایک سب سے اہم نکتہ بلوغت کو پہنچنے کے بعد جو انکے جسمانی تقاضے ہیں ان کو جلد از جلد پورا کریں. کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ "بچہ” اس کو کوئی اور ہی اچک لے جائے اور آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہ جائیں.

Latest Indian news

Popular Stories