یروشلم مارچ کے بعد اسرائیل کا غزہ پر ایک بار پھر حملہ کہا ہم جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔

اسرائیل میں نئی حکومت آنے کے بعد جیسا کہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ اتحاد میں موجود عرب پارٹی اور سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے نفتالی بینن اپنی کٹر سوچ کے باوجود کوئی بڑا اقدام کرنے سے بچنا ہی پسند کرے گا لیکن یہ اندازے غلط ثابت ہو رہے ہیں جب کہ بینن نے آنے کے ساتھ ہی پہلے تو یروشلم مارچ کی اجازت دے دی اور آج ایک بار پھر غزہ میں ہوائی حملے کیے گئے ہیں۔
ان حملوں کی وضاحت کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے بیان جاری کر کے کہا تھا کہ ہم نے حماس کے کچھ ٹھکانوں پر اس لیے حملے کیے ہیں کہ وہاں کچھ دہشت گردانہ کارروائی ہو رہی تھی۔حماس کے لوگ اسرائیل کی طرف آگ لگانے والے غبارے پھینک رہے تھے اور اسے تیار کر رہے تھے۔اسرائیلی فورسز نے مزید کہا کہ ہم جنگی صورتحال کے لیے بھی تیار ہیں۔
حماس کی طرف سے ایسے کوئی غبارے ابھی پھینکنے کی توثیق نہیں ہوئی ہے البتہ حماس نے اسرائیل کو یروشلم مارچ کی اجازت دینے پر حالات کے بگڑنے کی دھمکی دی تھی اس کے باوجود اسرائیل نے یروشلم مارچ نکالی تھی ۔ممکن ہے کہ یروشلم مارچ نکلنے کے بدلہ میں ایسے کوئی غبارے پھینکے گئے ہو۔ بہر حال حالات ایک بار پھر خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔اس موقعہ پر اسرائیلی حکومت میں موجود عرب پارٹی اور دنیا کے وہ ممالک جو انصاف اور امن کے دعوے کرتے رہے ہیں ان کا رد عمل دیکھنا ہوگا۔

Latest Indian news

Popular Stories