بیدر۔17/جون۔(محمد امین نواز)۔ڈاکٹر محمد الیاس ویٹرنری آفیسر کے بموجب ویٹرنری ہاسپٹل پالی کلینک بیدر میں شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان ِ خصوصی جناب محمد ارشاد علی پہلوان صاحب سابق رکن بلدیہ بیدر نے اپنے پُر اثر مُختصر خطاب میں کہا کہ شجر کاری صرف سرکاری ملازمین کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام اور بالخصوص عوامی نمائندے بھی شجر کاری کے کام کو ضروری اور ذمہ داری سمجھیں‘اور وعدہ کیا کہ وہ اپنے حلقہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر حلقہ کو بیدر کا سر سبز و شاداب حلقہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ پروگرام کے صدارت مسٹر رویندر کمار بھورے ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹرنری ڈپارٹمنٹ بیدر نے بھی کہا کہ ”شجر کاری ایک عظیم تحفہ‘بہترین فعل ہے مستقبل کی نسل کیلئے“ اور آج لگائے تمام پودوں کی چھوٹے بچوں کی طرح نگاہداشت کرنے کا وعدہ کیا۔ اور شکریہ ادا کیا اس پروگرام کے ذمہ دار ان کا جن میں ڈاکٹر گوتم ارلی‘ ڈاکٹر الیاس ویٹرنری آفیسر‘ محمد ذکی الدین صدیقی‘ڈاکٹر بسواراج نٹورے‘ شامل ہیں۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر یوگیندر کلکرنی نے کی۔




