کوئی قوم اپنے اندر کس حد تک نفرت پال سکتی ہے اور امن دشمنی میں کس حد تک گر سکتی ہے اس کی ایک مثال یروشلم میں ہونے والی تازہ ترین یہودیوں کی مارچ ہے۔عرب اسرائیل جنگ کے بعد مقبوضہ یروشلم میں ہر سال اسرائیلی یہودی یروشلم مارچ کا اہتمام کرتے ہیں۔ معمول کے مطابق اس مارچ کو یہودی عربوں اور مسلمانوں سے نفرت،اپنی تنگ نظری اور شدت پسندی کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اسرائیل چونکہ مقبوضہ زمینوں پر بسا ہے اس لیے اب بھی اسرائیل کی آبادی میں ایک بڑی تعداد عربوں کی بھی ہیں اس لیے ہر سال یروشلم مارچ کے موقعہ پر عرب یہودی فسادات اور جھڑپیں معمول کا ایک حصہ ہے۔وجہ ہے تعصب پرست یہودیوں کی مسلمانوں اور عربوں کے خلاف نعرہ بازی اور موقعہ ملنے پر مسلح یہودی فوجیوں کے ساتھ مل کر طاقت کا استعمال۔
یروشلم مارچ کی تاریخ کی وجہ سے امسال بھی کچھ ایسی ہی توقعات تھیں جس کی وجہ سے روٹ میں تبدیلی،حماس کی دھمکی اور حالات میں بگاڑ چلتا رہا لیکن آخر کار وہی ہوا جس کی یہودی تنگ نظر قوم سے امید کی جا رہی تھی۔ اسرائیلی دستوں کی حفاظت کے ساتھ یروشلم مارچ نکلا اور پھر اسرائیلی نوجوان اور نوعمر لڑکے "عربوں کی موت”،”سعودی,لبنان اور مغرب ہمارے ساتھ ہے۔تمہارا دین ۔۔۔۔۔۔ہے۔بہترین عربی مرا ہوا عربی ہے،تمہیں ہم ان زمینوں سے نکال پھینکیں گے،عنقریب تم مہاجر کیمپوں میں جانے والے ہو جیسے نفرت آمیز نعرے لگائے گئے اور ان سب سے بڑھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی بھی کی گئی۔
اس موقعہ سے دو چیزوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے ایک تو یہ کہ اپنے نفرت پر مبنی فاسد مقاصد ہی کے لیے صحیح لیکن اس مذہبی مارچ میں سب سے زیادہ متحرک نظر آنے والے یہودی نوجوان بلکہ نو عمر لڑکے تھے جب کہ حق پرست امت کا کیا حال ہے ہر کوئی بخوبی جانتا ہے۔
اس موقعہ پر امن پسندی کے نعرے لگانے والی مغربی قوموں اور نام نہاد لبرل طبقہ کی منافقت واضح ہوتی ہے کہ مسلمانوں کی جانب سے پیش آنے والے ہر واقعہ پر امن اور آزادی اور وسعت نظری کا درس دینے والے آج انتہائی نفرت آمیز نعروں اور ظالمانہ کارروائیوں پر وہ خاموش ہیں اور ان کے بنیادی حقوق اور آزادی کے نعرے کہیں گھوم ہو چکے ہیں۔




