جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا وہ جیل جائے گا !

دنیا بھر میں کرونا ویکسین کو لیکر انسانیت کا ایک بڑا طبقہ کشمکش کا شکار ہے۔ ہر ملک میں ویکینیشن کو ایک سازش قرار دینے والوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ جس کے چلتے حکومتیں بھی کچھ سخت اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ حال ہی میں فلپائنی صدر نے اس حوالے سے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ جس کے بعد کسی فلپائنی شہری کو ویکسین سے انکار کی جرات نہ ہو گی۔

الجزیرہ کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا وہ جیل جائے گا۔ لوگوں کے پاس یہی دو آپشن ہیں، لوگ ان میں سے اپنی مرضی کا آپشن منتخب کر لیں۔

صدر روڈریگو کا کہنا ہے کہ ”لوگوں کے ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر مجھے بہت غصہ ہے۔ ان ضدی لوگوں نے اگر اب ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو انہیں سور کو بے ہوش کرنے والے انجکشن لگا کرکورونا ویکسین لگواﺅں گا۔“صدر روڈریگو کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی بھارتی قسم ’ڈیلٹا‘ ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے فلپائن کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور اموات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ میرے غصے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ “

واضح رہے کہ قبل ازیں صدر روڈریگو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ اس دھمکی کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے تین افراد کو گولی مارنے کا واقعہ بھی رونما ہوا، جن میں سے ایک شخص عمر بھر کے لیے معذور ہو گیا تھا

Latest Indian news

Popular Stories