”ڈاکٹرز ڈے ” ڈاکٹر عاصمہ بانو بنگلور اور ڈاکٹرطٰہٰ متین کی طبی خدمات دیگر ڈاکٹرز کیلئے مشعل راہ و قابلِ تقلید

محمد امین نواز بیدر

کو ویڈ۔19(کورونا وائرس)سے لڑنے والے ڈاکٹر یقینا مسیحا ہیں۔طبیب” ”Medical doctor”کا پیشہ اِنتہائی متبرک اور قابل احترام ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت دوست ہوتا ہے۔اس وقت کوویڈ کی باء میں جو ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہیں۔ الحمد للہ، انسانیت نواز مریضوں کے مسیحا ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں رب العالمین شفا بھی عطا فر ماتا ہے۔ یقینا انھیں سماج میں عزت ملنی چاہیے حکومتوں کو بھی چاہیئے ان ڈاکٹروں کو انعامات سے نوازیں۔اور جوڈاکٹر ڈیوٹی میں نہیں آرہے ہیں اور روپوش ہوگئے ہیں اِنکی نوکری فورً اختم کی جائے اور ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔صوبائی اور سنٹرل حکومتوں سے میرے مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال پر پابندی لگائی جائے،جب حکومتیں مزدوروں کی ہڑتال پر پابندی لگا سکتی ہیں تو ڈاکٹروں کی ہڑتال پر روک کیوں نہیں لگا سکتی ہیں؟۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے وقت ایسے ایسے واقعات ہیں،اگر لکھا جائے تو ایک کتاب تیار ہو جائے گی۔ڈاکٹروں سے لیکر، دوافروش،دوا بنانے والی کمپنیاں،ہسپتال، پیتھالوجی، سب کے سب ٹوٹل بزنس کے نظریہ سے کام کر رہے ہیں۔(چند کو چھوڑکر جن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر سے بھی کم ہے،الاما شا ء اللہ)پہلے گورنمنٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج ہوا کرتا تھا اور دوائیں فری میں ملتی تھیں،مگر آج صورتحال ایسی ہے کہ نجی ہسپتال(چھوٹے ہسپتال،Nursing home,) کا چلن شروع ہوا گورنمنٹ نے اِنھیں بڑھا وادیا تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔
یہ دنیا نیک ڈاکٹروں سے خالی نہیں یہ اور بات ہے کہ اب ایسے ڈاکٹرس بہت کم رہ گئے ہیں،پر جو بھی ہیں غنیمت ہیں،یہی لوگ اصل میں مریضوں کے مسیحا ہیں۔آج ایسے ہی دو ڈاکٹر ز جن میں ڈاکٹر طہٰ متین جنھوں نے مرسی اینجلس نے بنگلورو میں بلا لحاظ مذہب و ملت 350 سے زائد کورونا لاشوں کی تدفین اور آخری رسومات ادا کرنے کی انسانیت کی خدمت انجام دی ہے۔ کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے ماہر طب ڈاکٹرطہٰ متین کی سرپرستی میں قائم مرسی مشن نے دن اور رات خدمات انجام دی ہیں۔ مرسی مشن نے رضاکاروں کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنے، راشن تقسیم کرنے، مائیگرنٹ مزدوروں کو ہر دن ریلوے اسٹیشن پہنچ کر کھانا، فروٹس تقسیم کرنے، کورونا کے مریضوں کو مفت طبی مدد اور رہنمائی فراہم کرنے، کورونا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تدفین، برادران وطن کی لا وارث لاشوں کی آخری رسومات انجام دینے اور اس طرح خدمت خلق کے کئی کام انجام دئے ہیں۔ڈاکٹر طہٰ متین نے ایچ بی ایس اسپتال میں بلا لحاظ مذہب و ملت اپنی طبی خدمات سے کورونا کے مریضوں کا اپنی ٹیم کے ساتھ علاج کرکے ریکوری کے بعد انھیں ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا ہے۔اور ایک مائکرو بائیوولوجسٹ اور وائرسولوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ بانو کی طبی خدمات کو ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر پتش کیا جارہا ہے۔ برسوں قبل بنگلور میڈیکل کالج میں ٹرومااور ایمرجنسی بلاک کی ذمہ داری سنبھالی تو اس سے بہت کم امید تھی کہ وہ ایک صدی کے وبائی مرض میں سے ایک بار فرنٹ لائن پر آجائے گی جو اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دے گی۔ مارچ 2020 میں جب کوویڈ-19 پھیل گیا تو، بنگلور میڈیکل کالج کا حصہ، وکٹوریہ اسپتال، بنگلور، بھارت کا پہلا کوویڈ ہسپتال بن گیا۔ تب سے انہوں نے 8000 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصمہ کا کہنا ہے کہ ”ہمارے پاس 26 مارچ 2020 کو ہمارا پہلا کیس ہوا۔ ہمارے ابتدائی مریضوں میں سے سب بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔بنگلور میڈیکل کالج میں کوویڈ-19 مشن کی کامیابی ڈاکٹر عاصمہ کے تمام مریضوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ شروع کرنے کی تیز سوچ تھی۔ ڈاکٹر عاصمہ ادویات،قوتِ مدافعت بوسٹر فوڈز اور یہاں تک کہ ورزشوں کے بارے میں باقاعدہ ہدایات دیتی ہیں‘ جو مریض خود کو فٹ رکھنے کے لئے کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصمہ اور ان کی ٹیم کو بہت سارے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر عاصمہ نے بتایا کہ ”ہماری سب سے بڑی پریشانی حاملہ خواتین تھی۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ کوئی بھی نوزائیدہ بچہ وائرس سے متاثر نہیں ہونا چاہئے اور ہم کوویڈ میں کسی بھی نئی ماؤں کو کھونا نہیں چاہتے ہیں۔ چونکہ یہ بنگلورشہر کا پہلا کوویڈ اسپتال تھا، تمام نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ہمیں کیس اسٹڈی کے طور پر دیکھ رہے تھے۔ ڈاکٹر عاصمہ اور ان کی ٹیم اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر روز محاذ کی صف میں کھڑی ہوتی تھیں۔ حقیقت میں اس وقت قائم سامنے آئی جب ڈاکٹر عاصمہ اور ان کے پورے خاندان سب سے پہلے ان کے والد کو کو 19 دن تک آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ جب انھیں ڈسچارج کیا گیا تو وہ چل نہیں سکتا تھے۔ ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ یہ میری زندگی کا خوفناک ترین وقت تھا۔اس سارے عمل کے دوران ڈاکٹر عاصمہ کو احساس ہوا کہ جب لوگ مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں تو دوا کا انسانی عنصر کتنا اہم ہوجاتا ہے۔ ”یہ صرف ہمارے مریضوں کو علاج مہیا نہیں کررہا ہے۔ ان کا حوصلہ ان کی ریکوری کا ایک اہم حصہ ہے۔ کوویڈ کے ساتھ، یہ یقینی طور پر معاملہ پر ذہن کا معاملہ ہے۔ ” یہی نعرہ تھا ڈاکٹر عاصمہ اور ان کی ٹیم نے گلے لگایا، جس کو اس کی ضرورت پڑنے والے کو چوبیس گھنٹے کی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے تجربے نے لوگوں کے بارے میں ہمدردی کا باعث بنا ہے۔ زندگی بہت چھوٹی ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنے اور معاشرے کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسپتال میں ہم نے داستان کو سوشیل ڈسٹنس سے بدل کر فزیکلیفڈسٹنس تک تبدیل کردیا۔اگرچہ وبائی مرض کے بعد کی ایک دنیا اب بھی غیر یقینی صورتحال کا باعث ہے، ڈاکٹر عاصمہ کا خیال ہے کہ مستقبل کے لئے تیار رہنے کے لئے ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ ہمیں اپنی طبی سہولیات کو برقرار رکھنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے اور آئندہ آنے والی کسی بھی آفات لئے تیار رہنا چاہئے۔کوویڈ-19 کے اپنے پہلے واقعے کے تقریبا ایک سال بعد ڈاکٹر عاصمہ اور ان کی ٹیم ایک بار میں ایک کیس میں دنیا کو بہتر سے بہتر بنانے کے عزم اور لچک کے ساتھ ہی جانیں بچانے کے محاذ پر ہے۔
کوویڈ۔19اسپتالوں میں بچوں (کورونا مثبت بچوں)کی تعداد روزانہ بڑھتی جارہی ہے۔ان متاثرہ بچوں کو اسپتال میں پُر سکون رکھنا ڈاکٹروں‘نرسوں اور دیگر ماہرین ِ صحت کیلئے یہ آسان نہیں ہے۔بیماری اور دواخانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘لوگ دعا کرتے ہیں کہ اللہ کسی انسان کو پولیس اسٹیشن‘عدالت‘ اور دواخانے کا منہ کبھی نہ دکھائے۔اور اگر دواخانہ کسی بڑے شہر میں ہو تو غریب مریض تو چھوڑیے‘ امیر لوگ بھی کانپ اُٹھتے ہیں۔ وجہ دواخانوں کی بھاری بھرکم فیس‘اکثر ڈاکٹروں کا بے رحمانہ رویہ‘ ٹسٹ کے نام پر مُختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروں کے ہاتھوں مریضوں کا استحصال وغیرہ ایسی وجوہات ہیں جن کے بارے میں سوچ کر اچھے اچھے لوگوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے فیس ہی اتنی زیادہ رکھی ہوئی ہے کہ مریضوں کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔پہلے ڈاکٹر ایک فیس میں 2 رپوٹنگ کرتے تھے پھر ہفتہ بھر بعد دوبارہ فیس لیتے تھے،اب یہ سلسلہ بند ہو گیا،کیا یہ مریضوں کے ساتھ ظلم نہیں؟۔ لوٹ کھسوٹ کی انتہا کی گئی ہے۔افسوس کے ساتھ لکھنا پڑرہا ہے کہ اس حمام میں سبھی رینی کورٹ پہن کر نہا رہے ہیں،یعنی ہمارے دینی بھائی مسلمان ڈاکٹر بھی اس طرح کی لوٹ میں شامل ہیں۔ نئے نئے طریقوں سے غریبوں کی جیب کاٹ رہے ہیں،غیرضروری لیبارٹری ٹیسٹ تجویز کرانا اور یہ کہ فلاں جگہ ہی کرانا کسی غریب نے اپنی سہولیت کے اعتبار سے اگر دوسری جگہ کرالیا تو اس روپورٹ کو پھینک دینا یہ کہہ کر کی اس کی رپورٹ صحیح نہیں ہے،اس طرح مریض کو خوفزدہ کرکے بے رحم مسیحا ”ڈاکٹر ”اپنی ہی ضد اور اپنی ہی جیت پکی کرتا ہے۔ بے چارہ مجبور مریض تکلیف کے ساتھ ساتھ مالی خسارے کی کی اذیت(ذہنی کوفت،رنج،صدمہ) سے بھی دوچار ہوتا ہے۔ایسی صورتحال میں بچوں کے امراض کے ڈاکٹروں کی صورتحال بھی اسی طرح ہوتی ہے۔اکثر والدین اپنے بچوں کی بیماری نہیں سمجھتے۔اور بیماری کی پہچان ڈاکٹروں پر چھوڑ دیتے ہیں‘کیونکہ بچے بہت معصوم ہوتے ہیں انھیں پتہ نہیں ہوتا کہ انھیں کیا ہورہا ہے اور کیوں ہورہا ہے۔بچوں کے علاج کیلئے والدین ڈاکٹروں پر بھروسہ کرتے ہیں۔اور آج کے اس پُرآشوب مہنگائی کے دور میں بچوں کے علاج کیلئے والدین کافی فکر مند اور پریشان رہتے ہیں اور ڈاکٹروں کی رحمدلی ان کیلئے ان کے بچوں کے ساتھ شفقت والا سلوک اور ہمدردی ہی صحت مند ہونے کی اُمید کی نئی کرن ثابت ہوتی ہے۔

آج ملک بھر میں عام حاملہ خواتین کی ڈیلیوری (ترسیل) کیلئے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘جبکہ وہ حاملہ خواتین جو کوویڈ۔19سے متاثرہ ہیں انھیں تو ڈاکٹرس علاج معالجہ کیلئے انکار کررہے ہیں۔ کوویڈ۔19پازیٹیو والی حاملہ خواتین ایسی صورتحال میں بہت زیادہ پریشان ہیں۔ اس پریشانی کو حل کرنے کیلئے اور انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہوکر بنگلورو میں ڈاکٹر عاصمہ بانو نوڈل آفیسر وکٹوریہ ٹروما اینڈ ایمرجنسی کئیر سنٹر نے کورونا پازیٹیو حاملہ خواتین و نوزائیدہ بچوں کیلئے خدمات انجام دینا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ اب تک تقریبا بہت زیادہ تعداد میں ڈیلوریز(ترسیل) ہوچکی ہیں اور تمام بچے صحت مند ہیں ایک بھی بچے کو کورونا انفیکشن کا خطرہ نہیں تھا۔ تقریبا شیر خوار اپنی ماں کے ساتھ گھر واپس چلے گئے ہیں۔وکٹوریہ ٹروما اینڈ ایمرجنسی کئیر سنٹرکی نوڈل آفیسر ڈاکٹر عاصمہ بانو نے بتایا کہ بچوں کی سنٹر میں کلکاریاں گونجیں۔کورونا متاثرہ حاملہ خواتین اسپتال میں داخل ہووی مکمل علاج کے بعد اپنے گھر واپس چلی گئیں۔مریضوں کی ماہرِ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ حاملہ خواتین میں پیدا ہونے والے بچے عام طورپر کورونا فری ہوتے ہیں۔ریاست میں ابھی تک صرف ایک ہی کیس سامنے آیا ہے جس میں پیدائش کے پہلے ہی شیرخوار کورونا سے متاثرتھا۔بنگلورو کی ڈاکٹر عاصمہ بانو کی یہ خدمات قابلِ ستائش و دیگر ڈاکٹروں کیلئے قابلِ تقلید ہیں۔ ایسے پُر آشوب مہنگائی کے دور میں کورونا وائرس کی وباء بچوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ آج دنیا بھر میں جو سلوک کیا جارہا ہے وہ انسانی ہمدردی کے برعکس ہے۔ایسے ماحول میں بنگلورو کی ڈاکٹرعاصمہ بانو ایسی ہیں جو کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کے علاج کے ساتھ ان کی ہر ممکن خواہش کو پورا کرتی ہیں‘بچوں کے کھلونوں سے لے کر دوسہ‘چاکلیٹ‘برگر‘نوڈلز‘پیزا برگر‘صابن‘تیل‘شیمپو‘نیل کٹر‘اور چپل جیسے ان کے مطالبات بھی مُختلف ہوتے ہیں۔ کئی بار تو وہ اپنے پیسوں سے ان متاثرہ بچوں کے مطالبات بھی پورے کئے ہیں۔بنگلورو شہر کے وکٹوریہ ٹروما اینڈایمر جنسی کیر سنٹر کی نوڈل آفیسر46سالہ ڈاکٹر عاصمہ بانو 20سال سے پیشہ طب سے وابستہ ہیں اور وہ مائیکرو بایولوجسٹ ہیں۔ڈاکٹر عاصمہ بانو کورونا متاثرہ بچوں (مریضوں) کیلئے ہمدرد و شفیق ڈاکٹر ہیں جن کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔ڈاکٹرعاصمہ بانو نے بتایا کہ اسپتال میں کسی بھی دن15-20بچے مریض ہوتے ہیں‘ان بچوں کے ساتھ سلوک کرنا ایک نیا تجربہ ہے جس میں ان کیلئے چیلنج بھی ہے۔وہ علاج کے ساتھ بچوں کی تقریبا ہر خواہش پوری کرتی ہیں۔ جب کچھ بچے خصوصی کھانا مانگتے ہیں تو کبھی کبھی وہ ان کی اس خواہش کو پوری کرنے کیلئے مارکٹ سے یا کبھی اپنے گھر سے بناکر انھیں دیتی ہیں۔ان کے مطابق بچوں کو اسپتال میں خوش‘مطمئن اور پُر سکون رکھنا ضروری ہے۔ بچوں سے انھیں بے حد پیا رہے۔ انھو ں نے بتایا کہ بہت سے مریض (بچے)اسپتال یونیفارم پہننا نہیں چاہتے ہیں‘ایسی صورتحال میں کئی بار وہ اپنے گھر یا یا رشتہ داروں سے کپڑے تک لا کر دیتی ہیں۔زیادہ تر بچے نئی چپلوں کا مطالبہ کرتے ہیں‘جسکی وجہ وہ اب تک انھیں سمجھ میں نہیں آئی۔ کئی بار وہ بچوں کو چپل لاکر دی ہیں اور اس کام میں ان کے بیٹے نے کافی مدد کی ہے۔کئی بچے گیمس‘چاکلیٹ اور کیک کی ضِد بھی کرتے ہیں‘کئی بچوں سے تو وہ ملی تک نہیں ہیں‘کیونکہ وارڈ کے اندر زیادہ تر ڈاکٹروں اور نرسوں کو متعین کیا جاتا ہے‘ تاہم انھوں نے مریضوں کیلئے واہٹس ایپ گروپ برقرار رکھا ہے‘پیغام ان تک پہنچتا ہے جن کوضرورت ہوتی ہے۔وہ مجھے نہیں دیکھے‘ انھیں صرف اتنا معلوم ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ انھیں وہی سب کچھ دیتی ہیں جو وہ چاہتے ہیں۔ڈاکٹر بانو بتاتی ہیں کہ خوشی کی حقیقت یہ ہے کہ بچے مکمل صحت یا ب ہونے کے بعد گھر چلے جاتے ہیں‘دو سے چا رماہ کے بچوں کو بھی داخل کیا جاتا ہے‘اگر والدین ان کے ساتھ نہیں ہیں تو بچوں کو زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ وہ بچوں کیلئے مُختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کرتی ہیں۔بہت سے بچے خود کو پینٹنگ‘لڈو‘ کیرم فنگر بورڈ‘ اسٹوری بُکس‘ میں مصروف رہتے ہیں ان کے مطالبات عمرکے مطابق ہوتے ہیں۔کئی بچے کپڑوں کا ماسک طلب کرتے ہیں۔ڈاکٹر بانو ایک واقعہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے8اور10سال کے دو بچے تھے اور عید کی رات دونوں کسی بات پر ایک دوسرے سے لڑائی کررہے تھے‘کورونا نیگیٹیو ہونے کی وجہ سے ان کے والدین گھر پر تھے بعدمیں والدین سے فون پر بات کروانے سے بچوں کی مایوسی ختم ہوگئی۔وہ چاہتی ہیں زیر علاج بچوں کے ساتھ ان کے خاندان کی طرح حسنِ سلوکیا جائے‘اور ہمدردی اور شفقت سے بچے بہت جلدی صحت مند ہوجاتے ہیں

Latest Indian news

Popular Stories