سافٹ ویئر انجینئر کوزودکوب کرکے پاس ورڈ مانگا اور لوٹ لیا’پولیس ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے

بنگلور۔3/اکتوبر۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو لوٹ لیا۔ آندھرا پردیش کا رہائشی کارتک (30) ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرتا ہے‘ جمعرات کی رات وہ تعطیلات کے بعد بنگلور واپس آیا۔ مراٹھیلی میں اس کے گھر جانے کے لئے بس کا انتظار کر رہا تھا۔ اس وقت ایک ٹیکسی ڈرائیور اسے لفٹ دینے کیلئے کہہ کراُسے بٹھالیا۔ ٹیکسی تھوڑا دور جانے کے بعد ڈرائیور نے دو دیگر افراد کو بھی کار میں بٹھا دیا۔اس کے بعد ان تینوں نے کارتک کو بہت بُری طرح زوب کیا۔ اسے آرٹی نگر لے گئے اور پاس ورڈ جاننے کے بعد اس نے اے ٹی ایم سے 75 ہزار روپے نقدی لے لیا۔ پھر اسے ناگسندرا کے ساتھ لے کر اس کی 30 ہزار روپے مالیت کی سونے کی زنجیر چھین لی۔ ڈاکوؤں نے اسے HAL ہوائی اڈے کے قریب اتارا۔ کارتک کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش کر رہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories