فصلوں کی انشورینس کی قسط ادائیگی سے متعلق آگاہی مہم شروع ہوئی

گدگ۔3/جولائی۔(محمد امین نواز)۔مانسون فصل انشورنس قسط کی ادائیگی سے متعلق آگاہی مہم کے تحت رکن پارلیمنٹ شیوکمار اداسی نے وزیر اعظم فوسل انشورنس اسکیم کے تحت گدگ ضلعی انتظامیہ کی عمارت کے صحن میں آگاہی گاڑیوں کو پرچم دکھا ک رمہم کا افتتاح کیا۔گاڑیوں کے ذریعہ گاؤں گاؤں پہنچ کر آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔ محکمہ ہارٹیکلچر کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کو انشورنس رقم کی ادائیگی سے متعلق تفصیلی معلومات دیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایم سندریش بابو، ڈسٹرکٹ پنچایت چیف ایگزیکٹو آفیسر بھرت ایس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ستیش کمار ایم، نائب کنزرویٹر جنگل سوریسین اس موقع پر موجود تھے۔محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر رودرشپا ٹی ایس نے بتایا کہ اس مہم کے موقع پر یکم جولائی سے 7/ جولائی تک بیداری ہفتہ کا انعقاد کیا جائے گا۔کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وقت پر بیمہ کی قسط ادا کرکے قدرتی آفات سے نجات حاصل کریں۔ اس موقع پر انشورنس کمپنی کے نمائندے، باغبانی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories