سوئس گولکیپر نے 12 سے زائد اسپین کے گولوں کو روکا. جبکہ اسپین کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد خوشیاں مناتے ہوئے

سومر کی شاندار گولکیپنگ اور سوئٹزرلینڈ کے شاندار مظاہرہ کے باوجود اسپین نے ایکسٹرا ٹائم میں ایک ایک سے ڈرا کھیلنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے. سینٹ پیٹرسبرگ میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو پورے میچ میں کوئی گول نہیں کرنے دیا. لیکن ڈینس زکریا کے خودکش گول سے اسپین کو ایک گول کی بڑھت مل گئی. تاہم سوئٹزرلینڈ کے شاندار کھیل نے تب بھی اسپین کو گول کرنے کا موقع نہیں دیا.
پہلے ہاف کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے فرویلیر کے بہترین پاس سے بلقان کے مسلم کھلاڑی زردان شقیری نے گول داغ کر ٹیم کو اسپین کی برابری پر لا کھڑا کیا. 77 منٹ میں فرویلیر ہی کے خطرناک فاؤل سے ان کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا جس کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کو 43 منٹ 10 کھلاڑیوں میں ہی گزارہ کرنا پڑا. جس کے چلتے ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی اور میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر منتج ہوا. جس میں اسپین نے 3-1 پنالٹی جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی.




