جمعیت علماء بیدر کی جانب سے نو منتخب کونسلرس کے لئے اور ریاستی حج کمیٹی کے معزز چیرمین جناب رؤف الدین کچہری کے لئے ایک پُر تکلف تہنیتی تقریب زیر صدارت مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدرجمعیت علماء بیدرمنعقد کی گئی،اس تقریب کے مہمان خصوصی مفتی ابو بکر جابر قاسمی استاذ ادارہ خیرالمدارس حیدرآباد تھے،اس موقع پر مفتی ابوبکر جابر قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جو شخص کسی علاقہ کا ذمہ دار ہو اور اگر وہ خدمت کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے تو وہ اللہ کے پاس قابل گرفت ہے،قائد وہ نہیں ہے جو اپنے اوربچوں کے لئے تو عیش وآرام کا سامان مہیا کرے اور قوم کو انکے حال پر چھوڑ دے اور انکی کوئی خبر گیری نہ کرے،حضرت عمرؓ بن عبدالعزیز نے عید کے موقع پر اپنے بچوں کو پیوند کا کپڑا پہنانا گوارا کیا لیکن سرکاری خزانے سے قوم کا پیسہ لینا گوارا نہ کیا،سیکولرزم یہ نہیں ہے کہ ہر ناجائز حرام اور مشرکانہ رسومات میں شریک ہوں بلکہ سیکولرزم یہ ہے کہ اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے دوسروں کو مکمل مذہبی آزادی دی جائے،جناب رؤف الدین کچہری چیرمین حج کمیٹی ریاست کرناٹک نے اپنے خطاب میں اس عزت افزائی پر جمعیت علماء بیدر کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ میری 25 سالہ سیاسی خدمات پر پارٹی نے مجھے یہ مقام عطا کیا ہے جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،سب سے پہلے میں اپنی قوم کو ترجیح دیتا ہوں قوم کی خدمت کے لئے مجھے ایک موقع ملا ہے ان شاء اللہ میں قوم کی اور ملک کی خدمت کرتا رہوں گاہر پارٹی میں اچھائیاں برائیاں دونوں موجود ہیں میں صرف اچھائیوں کو ہی اپناتا ہوں میری ایک دیرینہ خواہش ہے دس تا پندرہ ایکڑ زمین پر مشتمل بیدر کی سر زمین پر ایک عالی شان حج ہاؤس تعمیرکروں،اور یہاں کے حاجیوں کے لئے حج ٹرمینل بھی قائم ہو، میں اسکے لئے بھرپور کوشش کرونگا،مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام کونسلرس اور چیرمین حج کمیٹی کو مُبارکبادی پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا انتخاب اصل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ملک و ملت کی خدمت کر کے اپنی آخرت سنوارنے کے لئے آپ کے لئے زرین موقع ہے،پیسہ تو سب کماتے ہیں خدمت کر کہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا کمال ہے،اس موقع پر عبدالخالق کونسلر،محمدریاض کونسلر،محمدسعود کونسلر،محمدسعود سیریکار کونسلر،نوید سیریکار کونسلر،سمیر کونسلر،غلام علی کونسلر،داؤد کونسلر،غوث کونسلر،ارشاد کونسلر،عبدالقدیر کونسلر،اسی طرح کمٹھانہ پنچایت کے ممبر عبدالقادر،محمدغوث،محمداظہر الدین،محمدمفیض کو بھی الحاج محمدفیاض احمد ایچ کے جی این سیکریٹری جمعیت علماء بیدر نے شال پوشی وگل پوشی فرماکر تہنیت پیش کی،محمدسلطان سیٹھ،محمدظہور الدین ترکاری مارکٹ،مجو بھائی کو بھی انکی سماجی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی،حافظ محمداسمٰعیل حسین کاظم نائب صدر جمعیت علماء بیدر کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا،مولانا محمدعبدالقدیر صاحب نے نعت شریف پیش کی،مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور نظامت کے فرائض انجام دئے،الحاج فیاض احمد صاحب ایچ کے جی این نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،مفتی ابوبکر جابر قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
جمعیت علماء بیدر کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد
By y admin




