لگتا ہے امت شاہ کو امت شاہ سے بات چیت کی ضرورت ہے:اسد الدین اویسی

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز ٹویٹ کرکے کہا کہ لگتا ہے امت شاہ کو امت شاہ سے بات چیت کی ضرورت ہے۔اویسی نے اس طنز کے ساتھ دو نیوز کی فوٹوز شیر کی۔جس میں سے ایک میں امت شاہ کا وہ بیان تھا جس میں امت شاہ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے کنٹرول کر لیا تھا۔اور دوسری نیوز میں خود امت شاہ ہی کا بیان ہے کہ دوسری لہر کے موقعہ پر اچانک معاملات پر قابو پانا ممکن نہیں تھا۔امت شاہ کے ان دو متضاد بیانوں پر طنز کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امت شاہ کو امت شاہ سے بات کروانی ہوگی۔۔

Latest Indian news

Popular Stories