آئیٹا کرناٹکا کی مہم ” معمار جہاں تو ہے” کا آج اختتامی اجلاس

بیدر – 16 /جولائی – جناب خالد پرواز کنوینر مہم کے بموجب آئیٹا کرناٹکا 10تا 17جولائی آن لائن مہم "معلم- معمار جہاں تو ہے” کے عنوان سے ایک ریاستی مہم منا رہی ہے جس کا اختتامی اجلاس آج 17 جولائی شام 8 بجے منعقد ہوگا جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر جناب تنویر سیٹھ سابق وزیر تعلیم حکومت کرناٹکا ، جناب عبدلاحد IPS ،ایس پی انٹی کرپشن بیورو بنگلور اور جناب شمبو لنگا گوڈا پاٹل صدر کرناٹکا اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسیشن شریک ہونگے۔اس اجلاس کی صدارت جناب مجتبی فاروق چیئرمین مرکزی تعلیمی بورڈ دہلی کرینگے ۔آپ سے التماس ہے کہ اس پروگرام سے استفادہ فرمائیں ۔یہ پروگرام آئیٹا کرناٹکا کے یو ٹیوب چیانل پر بھی لائیو دیکھا جاسکتا ہے ۔

Latest Indian news

Popular Stories