موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آتے ہیں مرنے کے لئے
بیدر۔22/جولاٸی۔یہ خبر انتہاٸی دکھ کے ساتھ پڑھی جاۓ گی کہ بیدر کے معروف شخصیت سید فاروق قادری جنرل منیجر ولد سید محمود قادری کا مسقط عمان میں انتقال پر ملال ہوا۔مرحوم عمان میں جنرل منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی نماز جنازہ مسقط میں ہی ادا کی گٸی اور وہیں ان کی تدفین عمل میں آٸی۔
کل نفس ذائقة الموت، یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں جنم لینے والی ہر شے کا مقدر فنا ہے، کسی کو بھی یہاں دوام نہیں، ہر آنے والی صبح اور ڈھلتی ہوئی شام ہمیں یہی خبر دیتی ہے، آنے جانے کا یہ سلسلہ روز اول سے ہی جاری ہے، لیکن انہیں جانے والوں میں کچھ ہستیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے وداع سے آنکھیں اشکبار اور دل بے قرار ہوجاتا ہے،جن کی رخصت سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پوری قوم یتیم ہو گئی ہو،گویا ان کا وصال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ مرحوم بہت ہی کم عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگۓ۔
اللہ انکی مغفرت فرمائے، خطاوں سے درگزر فرماے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل اور خاندان کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، کسی بھی شی کی قیمت کا اندازہ اس کے نہ ہونے پر ہی ہوتا ہے ۔آج پورا قادری فیملی سوگواری کی کیفیت میں ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرماۓ ‘ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین یا رب۔ مرحوم سید یحییٰ قادری انجینٸیر اور سید سعید قادری ریٹاٸرڈ ٹیچر ‘ سید وصی اللہ قادری ٹیچر کے بھاٸی اور جناب سید حفیظ الدین قادری المعروف گیسو قادری پرنسپل شاہین کالج بیدر کے نسبتی بھاٸی تھے۔
جناب سید حفیظ الدین قادری پرنسپل شاہین کالج بیدر اور ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی ریٹاٸر صدر شعبہ اردو کرناٹک کالج بیدر نے سید فاروق قادری کے انتقال پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم انتہاٸی ہمدرد ‘ سادگی پسند اور انتہاٸی خلوص والی شخصیت تھیں ۔ کم عمری میں انتقال بڑا المیہ ہے ۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین




