آج آن لائن ”شاہین AICU(اے آئی سی یو)ایک تعارف ویبنارپروگرام“

حفاظ‘ علما‘ ائمہ‘اداروں کے ذمہ داران‘دانشوران و صاحبِ خیر حضرات سے شرکت کی گذارش

بیدر۔24/جولائی۔(محمدامین نواز)۔حفاظ‘ علما کرام اور ڈراَپ اوٹ طلبہ کو عصری تعلیم سے جوڑنے کا کامیاب پروگرام”شاہین AICU(اے آئی سی یو)ایک تعارف ویبنارپروگرام“ کا انعقاد 25/جولائی 2021؁ء بروز اتوار بوقت صبح11بجے عمل میں آرہا ہے۔اس آن لائن ویبنارپروگرام کوماہر مقررین جن میں مولانا مقصود عمران صاحب رشادی مہتمم جامع العلوم شاہین اکاڈمی بنگلور‘ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر اور جناب سید تنویر احمد ماہرِ تعلیم بنگلور خطاب کریں گے۔شرکاء کیلئے سوالات کا موقع رہے گا۔ پروگرام کی تفصیلات‘اس پروگرام میں داخلے کا طریقہ‘ا س کی برانچ کیسے قائم کریں‘سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کرنے کیلئے حفاظ‘ علما‘ ائمہ‘اداروں کے ذمہ داران‘دانشوران و صاحبِ خیر حضرات سے شرکت کی گذارش کی جاتی ہے اس یو ٹیوب لنک www.youtube.com/shaheengroupofinstitutionsکے ذریعہ ویبنار میں شرکت کریں۔

Latest Indian news

Popular Stories