عام شہریوں کے لیے پاسپورٹ بنانے کو لیکر اب تک جو پریشانیاں ہو رہی تھی اس کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت سرکار نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔وہ یہ کہ پاسپورٹ بنانے کے لیے اب تک پاسپورٹ آفس کے چکر کاٹنے پڑتے تھے اور ایک لمبی پروسیس سے گزرنا پڑتا تھا۔لیکن اب پاسپورٹ بنانا اتنا مشکل نہیں ہوگا کیونکہ پاسپورٹ بنانے کے لیے اب ہم قریب کے پوسٹ آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔سب سے پہلے ہمیں پاسپورٹ کی ویب سائٹ پر درخواست فارم بھرنا ہوگا اور اس کے بعد بتائی گئی تاریخ پر قریب کے پوسٹ آفس میں جا کر ضروری کاغذات جمع کروانے ہونگے۔کاغذات جمع ہونے اور ضروری پروسیس مکمل ہونے کے ٹھیک پندرہ دنوں میں آپ کا پاسپورٹ بن جائے گا۔
اس قدم کی جانکاری پوسٹ آفس آف انڈیا کے آفشیل ٹویٹر ہینڈل پر دی گئی ہے۔
پاسپورٹ بنانا ہوا اب آسان: پندرہ دنوں میں اب ایسے بنا سکتے ہیں پاسپورٹ




