قانون ساز کونسل کے ویسٹ ٹیچر ریجن کے لئے کانگریس کے امیدوار پروین پیٹر نے پرچہ نامزدگی داخل کی

بنگلور۔7/اکتوبر۔ قانون ساز کونسل کے ویسٹ ٹیچر ریجن کے کانگریس امیدوار پروین پیٹر نے شانتی نگر میں ریجنل کمشنر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔کے پی سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین سلیم احمد اور ایم ایل اے رضوان ارشد موجود تھے۔جنتا دل ایس کے امیدوار ایڈووکیٹ اے پی رنگناتھ نے بھی سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ آج بی جے پی کے امیدوار پوتنہ چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کے ساتھ نامزدگی داخل کریں گے۔ پوتنہ نے اس حلقہ کی دو بار نمائندگی کی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے جنتا دل ایس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس کے امیدوار پروین پیٹر نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد بی جے پی کے امیدوار پوتنہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوتنہ نے اس حلقہ کی ووٹر لسٹ میں متعدد جعلی ووٹرز کے نام شامل کیے ہیں۔ کانگریس کی طرف سے اعتراض درج کرنے کے بعد سیکڑوں ایسے جعلی ووٹرز کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس بار پوتنہ کی فتح ناممکن ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories