سدلگٹہ۔30/ جولاٸ۔(ت.م. انصاری)۔ ریاست میں کئی مسلم وزرا کے پاس پرائیویٹ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے ملت کے خاموش خدمت گزار محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹری میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہے صدیق پاشاہ کو ریاستی حکومت نے ترقی دے کر انہیں اسی محکمہ میں جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر فائض کیا گیا ہے۔
شہر بنگلور کے مختلف سماجی دینی و تعلیمی اداروں کی ترقی کے انمول مشوروں کو نوازنے کے علاوہ ان اداروں کی ترقی کے لئے ہمیشہ تعاون کرنے کے ساتھ قوم و ملت کی فلاح و بہبود ی کے لئے کوشاں رہنے والے جناب صدیق پاشاہ کو ترقی دی ہے.
قوم و ملت کا درد رکھنے والے صدیق پاشاہ نے 1984 میں سکریٹریٹ میں داخلہ لیا اس دوران مرحوم الحاج عزیز سیٹھ کے پاس بطور پرائیویٹ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں ان کے علاوہ صغیر احمد، روشن بیگ، قمر السلام اورتنویر سیٹھ کے پاس بھی بطور اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دئے ہیں
اس کے ساتھ مائنارٹی شسکریٹریٹ، راج بھون، محکمہ داخلہ میں سیکشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دئے ہیں ا سکے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور شہری ترقیات میں انڈر سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اسکل ڈ پارٹمنٹ میں ڈپٹی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اب ریاستی حکومت نے انہیں ترقی دے کر اسی محکمے میں جواٸنٹ سکریٹری مقرر کیا ہے
صدیق پاشاہ کو ترقی محکمے کامرس اینڈ انڈسٹری کے جواٸنٹ سکریٹری کے عہدے پر فائز




