نئ دہلی. قومی راجدھانی دہلی و قرب و جوار میں موجود جمنا ندی میں, مانسون موسم میں بارش کے باعث, آبی سطح خطرے کے نشان سے پار ہو گئی ہے.
محکمہ موسمیات کی رپورٹ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہلی و قرب و جوار کے علاقوں فریدآباد, گروگرام, نوئڈا, گریٹر نوئڈا, میرٹھ, غازی آباد کے علاقوں میں طوفان کے ساتھ بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں.
پچھلے ایک ہفتہ سے دارالحکومت میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے جمنا ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے پار ہو گئی ہے. یمنا بنک کے علاقہ میں رہایش پذیر آشو نے بتایا کہ ندی کا پانی سطح سے کافی اوپر آگیا ہے. جبکہ دوسری جانب دہلی کا لوہا پل کو فی الحال ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے. دوسری جانب دہلی انتظامیہ نے ہمیں اوپری حصے کی جانب شفٹ کر دیا ہے. جبکہ دیگر علاقوں میں محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دے دیا ہے. ے




