75ویں جشن یوم آزادی ہند کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سےڈاکٹر محمد سہیل حسین کو بیسٹ میڈیکل آفیسر کوویڈ وارٸیر اعزاز سے نوازا گیا

بیدر۔16/اگست۔75 ویں جشن یوم آزادی ہند کے موقع پر پولیس پریڈ گراونڈ میں منعقدہ عظیم الشان پروگرام کے موقع پر ضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے بیدر ضلع انچارج منسٹر و افزاٸش مویشیان مسٹر پربھو چوہان کے ہاتھوں بیدر کے ڈاکٹر محمد سہیل حسین ایڈمنسٹریٹیو میڈیکل آفیسر 100 بیڈیڈ MCH اسپتال بیدر ( قدیم سرکاری دواخانہ بیدر ) کو بیسٹ میڈیکل آفیسر کوویڈ وارٸیر اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر بیدر کے رکن اسمبلی محمد رحیم خان ۔ اراکین قانون ساز کونسل مسٹر رگھو ناتھ ملکہ پورے اور اروند کمات ارلہ کے علاوہ بیدر کے ڈپٹی کمشبر رامچندرن آر ‘ بیدر ضلع پنچایت سی ای او محترمہ زہرہ نسیم اور ایس پی بیدر بی ایل ناگیش موجود تھے ۔ ڈاٹر سہیل حسین نے انسانی جذبہ ہمدردی سے سر شا رہوکر اپنے طبی عملہ کے ساتھ دن رات COVID-19 کورونا وائرس جیسے مہلک وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پوری دلچسپی کے ساتھ محنت کررہے ہیں۔

ایک ڈاکٹر کا بھی خاندان ہوتا ہے‘جس میں ان کے افرادِ خاندان ہوتے ہیں ان سب کو چھوڑ کر دن رات انسانوں کو اس وبائی مرض سے بچانے کیلئے پوری دلچسپی کے ساتھ کام کرنے والے محمد سہیل حسین کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔ان کی طبی تشخیص و خدمات کے تئیں بیدر شہر کی عوام کی جانب سے خوب حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ڈاکٹر سہیل حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طبی عملہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایت پر اس وبائی مرض سے عوام کو بچانے کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی اس قربانی اور انسانی ہمدردی اور ایماندارانہ خدمات سے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے آفیسرس بھی بہت خوش ہیں۔ایسی صورتحال میں ڈاکٹرس کی خدمات کا بڑا دخل ہونے کے ساتھ ساتھ اہم کردار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سہیل حسین Pediatricianہیں اووہ اپنی طبی خدمات بلا لحاظ مذہب و ملت انجام دیتے ہیں۔ان کی یہی خوبی انھیں انسانی ہمدردی کیلئے معروف کرتی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories