میسورو گینگ ریپ:کرناٹک میں عوامی احتجاج کے بعد 5 افراد گرفتار

میسور۔28/اگست۔پولیس نے میسورو گینگ ریپ کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تمام ملزم مزدور بتائے جا رہے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر کرناٹک میں بہت زیادہ عوامی غصہ تھا اور پولیس پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے بہت دباؤ تھا۔ اس معاملے میں ایک طالبہ کو پیسے نہ دینے پر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ طالب علم کے بوائے فرینڈ کو بھی شرپسندوں نے شدید زدوکوب کیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے میسورو میں سامنے آیا۔کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود نے ہفتہ کو کہا کہ میسورو گینگ ریپ کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چھٹا ملزم مفرور ہے۔ پولیس اسے ڈھونڈ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانچوں ملزمان تامل ناڈو کے ضلع تروپور کے مزدور ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک 17 سالہ کمسن لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔کرناٹک کے اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ ہمارے پاس تکنیکی اور سائنسی ثبوت ہیں۔لڑکی میسورو یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ ہے۔ 22 سالہ لڑکی کا تعلق مہاراشٹر سے ہے اور وہ منگل کی رات اپنے دوست کے ساتھ چمندی پہاڑیوں پر گئی تھی، جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ شکایت میں متاثرہ نے بتایا تھا کہ کچھ لوگوں نے اسے میسورشہر کے چمندی پہاڑی علاقے میں گھیر لیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا۔ جب اس نے رقم دینے سے انکار کیا تو دو ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بوائے فرینڈ کو گینگ کے ارکان نے مارا پیٹا۔اس واقعہ کے بعد لڑکی طالبہ کو تقریبا 1:30 بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں لڑکی کا بوائے فرینڈ بھی اسپتال میں داخل تھا۔یہ واقعہ چمندی پہاڑیوں کا ہے۔ یہ میسورو شہر سے تقریبا 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ریاست کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories