بنگلور۔یکم/ستمبر۔(محمد امین نواز)۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نتیش پاٹل نے کہا ہے کہ ہبلی۔دھارواڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات کی وجہ سیچہارشنبہ یعنی آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک دفعہ 144 نافذ ہے۔ضلع دھارواڑ اور ہبلی ٹاؤن تعلقہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے، پانچ سے زیادہ لوگوں کے اجتماعات، پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انتخابی امیدوار اور حمایتی گھر گھر جا کر ووٹ مانگ سکتے ہیں۔ ان میں پانچ سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہتھیار، لاٹھی، تلوار، چاقو یا تیز دھار ہتھیار جو جسم کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہو ممنوع ہے۔ پبلسٹی سائٹ پر پتھر یا دھماکہ خیز مواد وغیرہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پروموشن سائٹ پر نعرے لگانے، گانے، ساز موسیقی اور امن کو خراب کرنے والی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تباہ کن یا قابل اعتراض چیز دیکھ کر فوراپولیس افسران کو اطلاع کریں وہ ان کو پکڑ لیں گے اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ قوانین کو ذہن میں رکھتے ہوئے عمل کیا جانا چاہیے کہ آخری رسومات، شادیوں اور دیگر مذہبی جلوسوں کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔




