بیدر۔9/اکتوبر۔(محمد امین نواز)۔ کرناٹک میں کورونا کی رفتار اب روزانہ دس ہزار تک جا رہی ہے۔آج مسلسل تیسرے دن ریاست میں دس ہزار سے زیادہ نئے انفیکشن کا پتہ چلا ہے۔ جمعرات کو ریاست میں 10,704 نئے افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔آج بنگلور میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی۔بنگلورو شہر میں 5009 نئے لوگوں کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دوسری طرف آج کے روز صحت مند9091 افراد کی گھر واپسی ہوئی۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے فعال معاملات 118851 واقع ہوئے ہیں۔آج ریاست میں مرنے والوں کی جملہ تعداد 114 ہے، جن میں سے 57 بنگلور میں ہلاک ہوئے۔جمعرات کے روز بنگلور کے شہری ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 62104 تھی۔آج 3045 مریض صحت مند ہونے کے بعد گھر واپس آئے۔ اب تک بنگلورو شہر میں 3290 مریض کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔آج محکمہ صحت کے مطابق بنگلورو شہری ضلع میں 5,009، باگل کوٹ میں 76، بیلاری ضلع میں 217، بیلگاوی ضلع میں 269 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ جبکہ بنگلور دیہی ضلع میں 242، بیدر میں 12، چامراج نگر ضلع میں 72، ضلع چکبالا پور میں 154، چکمگلور میں 129، چتردرگہ میں 418، ضلع جنوبی کنڑامیں 376،داونگیرے میں 450، دھارواڑ ضلع میں 150، ضلع گدگ میں 68،ہاسن میں 489،ہاویری ضلع میں 75،ضلع گلبرگہ میں 144، ضلع کوڈوگو میں 31، ضلع کولار میں 156، ضلع کوپل میں 65، منڈیا ضلع میں 250 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسی طرح ضلع میسورو میں 826، ضلع رائچور میں 73، رام نگر میں 125نئے کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ریاست کے آئی سی یو میں جملہ 873 مریض داخل ہیں، جن میں بنگلور شہری ضلع میں 335 مریض،ہاسن میں 48، دھارواڑ ضلع میں 93 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔




