بیدر۔9ٖاکتوبر۔محکمہ اقلیتی بہبود بنگلور کے ڈائرکٹر جناب محبوب پاشاہ کے دورہ بیدر کے موقع پر صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کے سیدمنصور احمد قادری انجینئرنے اُن سے خصوصی ملاقات کی اور ان کو ایک یادداشت پیش کی جس میں انہوں نے ضلع سطح پر محکمہ کے ذمہ داروں کی جانب سے ہورہی لاپرواہیوں پر اور اقلیتوں کی ترقی سے متعلق حکومت کی اسکیمات اُن تک نہ پہنچانے کی مجرمانہ غفلت پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دو سال قبل شہر میں محمود گاوان لائبریری کے قیام کے بعد اس میں بحیثیت لائبریرین الحاج سید صغیر احمد کے تقرر سے آج تک انہیں تنخواہ کا ایک روپیہ بھی نہ دئے جانے کا سوال اُٹھایا اور کہا اس لائبریری کیلئے اُردو اور تاریخ کی کوئیکتابیں خریدی نہیں گئیں۔یادداشت میں جناب قادری کے حکومت کی جانب سے ”محمودگاوان ریسرچ سنٹر“ کی جانب سے پراجکیٹ کو بھی برفدان میں ڈالنے اور بیدر کو ایک خوبصورت سیاحتی مقام بنانے میں لاپرواہی کی بھی شکایت کی اور کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں دو اجلاس طلب کئے تھے‘ لیکن پھر بھی مائناریٹی آفیسر کی لاپرواہی کی وجہ سے کام آگے نہیں بڑھ پایا۔ سید منصور احمد قادری اننجینئر صدر مجلس بیدر نے معزز ڈائرکٹر کا بیدر کی سرزمین پر استقبال کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا وہ محکمہ میں بہتری لانے اور آفیسرس کو جوابدہ بنانے کیلئے مثبت اقدامات کریں گے۔
لائبریرین الحاج سید صغیر احمد کے تقرر سے آج تک انہیں تنخواہ کا ایک روپیہ نہیں دیا گیا۔منصور قادری
By y admin




