کورونا کے فعال معاملات 197 دن کی کم سطح پر

نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، نئے کیسز کے موابلے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہی، جس کی وجہ سے اس کے فعال کیس 1335 سے کم ہوکر 273889 رہ گئے، جو 197 دن کی کم ترین سطح ہے۔دریں اثنا، جمعہ کو ملک میں 69 لاکھ 33 ہزار 838 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 89 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 554 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24354 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار 961 ہو گئی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories