کٹا سبرامنیا نائیڈو کے خلاف مقدمہ درج

بنگلور۔13/اکتوبر۔(محمد امین نواز)۔ ہائی گراؤنڈ پولیس نے سابق وزیر کٹا سبرامنیا نائیڈو کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔شکایت کنندہ ایم کرشنا کے مطابق نائیڈو نے پلاٹ اور فلیٹ حاصل کرنے کے نام پر ان سے 2 کروڑ 84 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ اس کے ساتھ اس نے اس رقم سے دوگنا منافع حاصل کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ لیکن کافی عرصے بعد جب اسے فلیٹ اور پلاٹ نہیں ملا تو کرشنا نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ نائیڈو نے سال 2018 میں صرف دو لاکھ روپے واپس کیے اور بقیہ رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories