بنگلور۔18/اکتوبر۔ پچھلے ایک دن میں کرناٹک میں ٹیسٹ مثبتیت کی شرح (TPR) اور کیس اموات کی شرح (CFR) میں کمی آئی ہے۔ تاہم روزانہ کوویڈ ٹیسٹوں کی تعداد بھی کم رہی ہے۔ محکمہ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 78,742 نمونوں کی جانچ کی۔ 326 نمونے متاثرہ نکلے۔ اس کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 29,83,459 ہوگئی۔ 29,36,039 مریض پہلے ہی صحت مند ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 380 افراد کو اتوار کوڈسچارج کیا گیا۔ 9,450 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے مجموعی طور پر 37،941 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتوار کو ان میں سے چار اموات کی تصدیق ہوئی۔ صحت یابی کی شرح 98.41 فیصد اور شرح اموات 1.27 فیصد ہے۔ TPR 0.41 فیصد اور CFR 1.22 فیصد ہے۔326 نئے مریضوں میں سے 173 مریض صرف بنگلورو شہری ضلع سے ہیں۔ 12,26,390 مریضوں میں سے 12,49,418 مریض کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ 6,817 مریض زیر علاج ہیں۔ کوویڈ کی وجہ سے 16,210 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتوار کو ان میں سے ایک موت کی تصدیق ہوئی۔ضلع میسورو میں 42، جنوبی کنڑا ضلع میں 22 اور ٹمکورو ضلع میں 17 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سات اضلاع میں متاثرہ افراد کی تعداد صفر تھی۔ 27 اضلاع میں کوویڈ سے کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔اتوار کی سہ پہر 3.30 بجے تک صرف 29,173 افراد کو ویکسین دی گئی۔
9450 ایکٹو کیسز، 6817 بنگلور میں "کرناٹک میں 326 نئے کیس، 380 ڈسچارج، 24 گھنٹوں میں چار اموات”
By y admin




