کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیدر کے دفتر میں آج عیدگاہ (سنی)محمد آباد بیدر کی عاملہ کے نو منتخب ارکان کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب

بیدر۔10/نومبر۔(محمد امین نواز)۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیدر کے دفتر میں آج عیدگاہ (سنی)محمد آباد بیدر کی عاملہ کے نو منتخب ارکان کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر نے نو منتخب ارکان سید سرفراز ہاشمی، عبدالعزیز منّا،سید مبشر علی ’ابو‘ محمد نیاز، اور ٹیپو، محمد نثار احمد پہلوان، محمد صفی اللہ بیگ، محمد جواد احمد، محمدیوسف، محمدشعیب الدین، محمد عسکر علی منا ایڈوکیٹ، محمد سمیر الدین،سید ذیشان حسین کی گلپوشی کی اس موقع پر معزیزین شہر کی کثیرتعداد بھی شریک تھی۔اور منتخب ارکان کی انفرادی طور پر گلپوشی کی مولانا عبدالغنی خان خطیب نے خطاب کرتے ہوئے نیک توقعات کاا ظہار کیا۔ سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب اراکین عاملہ سے کہا کہ آپ تمام لوگ بھلے ہی الگ الگ پیانل سے جیتے ہوں لیکن اب آپ سب کو مل کر کام کرناہے اور جو بھی آپ کرنا چاہتے ہیں اس کی منظوری پہلے جنرل باڈی میں لیجئے کیونکہ آپ مجلس عاملہ ہیں فیصلے کا اختیاربہرحال جنرل باڈی کو ہے آپ جو بھی کریں Bye-lawsکے مطابق کریں اور للہ کو راضی کرنے کیلئے کریں۔دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اللہ کی رضا میں ہی ہے اور انہوں نے مشورہ دیا کہ ضرورت پڑنے پروہ بزرگوں سے صلاح و مشورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کام انجام دے سکتے ہیں۔ جناب سید سرفراز ہاشمی اور نثار احمد دیگر ارکان نے تہنیتی تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ہر مسلمان سے مشورہ کرتے ہوئے عمل کریں گے۔جناب محمد حامد سوداگر کے شکریہ پر یہ پر اثر تقریب رات دیر گئے اختتام کو پہونچی جناب مرزا فہیم بیگ، محمد افروز، شیخ اظہر،ساجد پاشاہ، حفیظ قریشی، محمد عبدالکریم، سید جواد علی و دیگر مجلسی رفقاء انتظامات میں مصروف دیکھے گئے۔

Latest Indian news

Popular Stories