از:عرفان افضل
آج کے دور میں اولاد کو والدین کے لئے، شوہر کو بیوی بچوں اور اسی طرح ہر رشتے کو دوسرے ساتھی کے لئے وقت نکالنا جہاں آسان نہ سہی لیکن بہت دشوار ضرور ہو گیا ہے۔ جانے کس طرح ہر کوئی کس مشکل کام میں یوں مصروف ہو گیا ہے کہ وہ کام مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لیتا اور پھر ان مصروفیات میں اپنوں کے لئے وقت نکالنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔
خاندان کے سب سے بڑے قاضی سید ابرہیم صاحب، وظیفہ یاب ہیڈ ماسٹر، آندھراپردیش جو سید عبید اللہ کے داداجان اور عبد الرشید کے نانا جان ہوتے ہیں،دونوں نے مل کر قاضی سید ابرہیم صاحب کی اولادیں جو چھ ہیں تین بیٹے اور تین بیٹیاں ان کی اولادیں جو ان دونوں کے بھائی اور بہنیں ہوتے ہیں،ان تمام کو راضی کر تین یا چار ماہ میں ایک دن طے کرکے ملنے کا اہتمام کیا۔ قاضی صاحب کی 6 اولادوں کی کل اولاد یں 24 ہیں۔ اب یہ 24 بھائی اور بہنیں اپنے بیوی اور شوہروں کے ساتھ 4-3 ماہ میں ایک بار مقررہ مقام پر صبح کے ناشتے سے رات کے کھانے تک ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں،اس دوران ایک دوسرے کے حال احوال دریافت کرتے ہیں، مختلف کھیل سے حظ اٹھاتے ہیں اور ہنسی مذاق کا دوردورہ بھی ہوتا ہے۔
پہلے یہ تمام بمشکل ملاقات کرپاتے تھے۔ کبھی غلطی سے سڑک پر گزرتے ہوئے ملاقات ہوئی، کبھی کسی میت یا پھر کسی سوگ میں، کبھی غیروں کی شادی میں یا پھر خاندان کی شادی میں خال خال ملاقاتیں یعنی یوں کہیں کہ ملنا ہی غیر ممکن تھا۔ جو آج کل ہر گھر ہر خاندان کی کہانی ہے۔ لوگوں کا میت یا شادی میں بھی اب ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ وہیں قاضی صاحب کے خاندان کے ان دو چراغوں نے
ایسے حالات میں دو بھائیوں نے ایک تحریک چلائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے دیگر بھائیوں اور بہنوں کو لے کر ایک مثال قائم کر دی۔ یہ کوئی بڑا کام یا کوئی غیر ممکن عمل تو نہیں لیکن اتنا آسان بھی نہیں جتنا لگ رہا ہے۔ دو بھائیوں کی جوڑی ایک ماموں کا بیٹا سید عبید اللہ اور دوسرا خالہ زاد بھائی عبد الرشید ان دونوں نے مل کر ایک کوشش کی کہ کیوں نہ ہم اپنے بھائی بہنوں سے ملاقات کا ایک ایسا سلسہ بنائیں کہ جس پر دوسرے بھی عمل کر سکیں اور ہماری آئندہ نسل میں یہ تحریک منتقل ہو جائے۔ اور یہ عمل تا دم حیات قائم رہے۔
خاندان کے تقریباً تمام افراد کو ملانے اور اپنی آئندہ نسل کو خاص خاندانی وراثت منتقل کرنے اس تحریک کا کامیاب آغاز کیا ہے۔ اب تک یہ تمام بھائی بہنیں 3 بار جمع ہوئے ہیں۔ جہاں بھائیوں کی بیویاں اور بہنوں کے شوہر بھی جمع ہوتے ہیں۔ اس خاندانی خصوصی ملاقات میں ایک اہم اصول یہ ہے کہ ”ہمارے والدین یا ہمارے بچے” شریک نہیں ہوں گے یعنی ہم صرف 24 بھائی بہن ہی جمع ہوں گے۔ اس سے یہ ہو رہا ہے کہ بڑوں کا ڈر اور بچوں کی ذمہ داری سے ان تمام کو آزادی مل جاتی ہے۔ اور یہ تمام 24 احباب ملاقات کرتے ہیں۔ اس خصوصی ملاقات میں گلے شکوے بھی فنا ہو رہے ہیں اور آپسی میل ملاپ میں پختگی پیدا ہو رہی ہے۔
خاندان کو جوڑنے اور آنے والی نسلوں کو بڑوں سے ملانے اور ایک دوسرے کے قریب کرنے کے اس سلسلے کو عام کرنے اور اپنے خاندان کے اندرونی معاملات کو حل کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے جیسی کاوشوں کو آج عام کرنے کی کوشش ضرور ہونی چائیے۔
قاضی سید عبید اللہ (9845665209) اور عبد الرشید شاکر (7795465541) رابطے ہو سکتے ہیں




