بیدر۔3/ستمبر۔ملک بھر میں تعلیم کی شمع روشن کرنے والا معروف تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے اس کے آغاز سے ہی دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ جوڑنے اور تعلیم منقطع کرنے والے عالم طلبہ وطالبات کیلئے خصوصی توجہ رہی ہے۔ادارہ ہذا سے کئی حفاظ و عالم طلبہ وطالبات حصولِ تعلیم کے بعد مسابقتی امتحانات میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر،انجینئردیگر پیشہ ورانہ عہدوں کے علاوہ سیول سروسس میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تعلیمی خدمات اور دینی مدارس کے طلباء اور تعلیم منقطع کرنے والے بچوں اے آئی سی یوAICU-(اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ) کیلئے تیارکردہ نصاب اورماڈل فریم کی ستائش کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک نے ایک منصوبہ کے تحت شاہین ادارہ جات بیدر کی نگرانی میں محکمہ اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک کی جانب سے ریاست کرناٹک کے 100دینی مدارس میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ وطالبات کو عصری تعلیم سے جوڑنے کے مقصد سے ”کرناٹک مدرسہ پلس“ پروگرام شروع کیاہے۔ جس کے تحت طلبہ وطالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ کچھ وقت نکال کر عصری تعلیم کے بنیادی مضامین انگریزی، کنڑا، ریاضی، سائنس اور ڈیٹاانٹری کی جزوقتی تعلیم دی جائے گی۔ کورس کی تفصیلات اس طرح ہیں کہ یہ کورس کی میعاد دو سال ہوگی، جس میں ابتدائی طور پر 6ماہ میں فاؤنڈیشن کورسس انگریزی اور ریاضی کا اے آئی سی یوAICU-(اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ) ماڈل کے ذریعہ پڑھائے جائیں گے۔ بعد ازاں انگریزی، ریاضی کے ساتھ کنڑا اور سائنس کے بنیادی مضامین ساتویں ماہ سے نویں ماہ کے درمیان پڑھائے جائیں گے۔ دسویں ماہ سے 24ویں ماہ کے دوران NIOSکے تحت سیکنڈری کورس (10ویں کلاس) کے مضامین انگریزی، ریاضی، سائنس کے ساتھ ڈیٹاانٹری آپریشنز کی تیاری کرائی جائے گی۔ کرناٹک بھر کے وہ لڑکے، لڑکیاں جو 12سال سے 20سال کی درمیانی عمر کے ہیں اور وہ نہ اسکول جارہے ہیں اور نہ ہی وہ کسی مدرسہ میں پڑھ رہے ہیں کے لئے داخلے جاری ہیں۔ ریاست کے 100منتخب مدارس میں دینیات کورس (ضروری بنیادی دینی تعلیم) کے ساتھ دسویں کی تعلیم حاصل کرنے کا زرین موقع ہے۔ریاست کرناٹک کے تمام علاقائی ائمہ مساجد و مؤذنین،خطباء وعلماء کرام اور ملی وسماجی کاموں سے وابستہ افراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے علاقہ کے مستحق وخواہشمند طلبہ وطالبات کی نشاندہی کرکے زونل ایدمنسٹریٹرس سے درج ذیل نمبرات6364384394،9353704415،9108324179،8147191997 اور8660963063پر اورقات کار رابطہ کریں یا ہمارے ٹول فری نمبر 1800 121 6235پر رابطہ کریں اور مدارس کے مقام و مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ www.karnataka.madarsaplus.org کا مشاہدہ کریں۔