وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی ہے‘ جس میں شادیوں پر بے جا خرچ کیا جائے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر ‘ پربھنی میں ماجو لالہ کی دختر کے عقد کے موقع پر 20 اجتماعی شادیوں کے کامیاب انعقاد پر معززین کا پریس کانفرنس سے خطاب

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر میں کانگریس آئی کے میونسپل کارپوریشن کے ہاؤس لیڈر نوجوان قائد سید سمیع عرف ماجو لالہ کی دختر جمیلہ بیگم کے عقد مسعود کے موقع پر پربھنی شہر میں 20 اجتماعی شادیوں کا شاندار انعقاد عمل میں آیا – اس موقع پر مذکورہ عقود نہایت سادگی سے عمل میں آئے – جس کو نہایت سادگی سے انجام دیا گیا – جس کی شہر میں خوب پزیرائی کی جا رہی ہے – اس موقع بغیر کسی لین دین کے 20 شادیوں انعقاد پذیر ہوئیں -بعدازاں پربھنی شہر میں پریس کانفرنس کا کانفرنس کا انعقاد پاڈیلا فنکشن ہال، پربھنی میں عمل میں آیا – پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر، رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ و چئیرمین شاہین اکیڈمی، بیدر کرناٹک نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ ملک بھر میں شادیوں کو نہایت سادگی سے انجام دینے پر تحریک چلا رہی ہے – اسی ضمن میں ہم نے مذکورہ شادی کو بغیر کسی لین دین و فضول خرچی سے اجتناب کرتے ہوئے انجام دینے کے لیے پہل کی ہے – اس موقع پر انہوں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اصلاح معاشرہ کمیٹی کا قرارنامہ پڑھ کر سنایا – جس میں ملک کی ممتاز شخصیات کے دستخطیں ثبت ہیں – جنہوں نے مسلمانوں کو نہایت سادگی سے شادیوں کو انجام دینے کی تلقین کی ہے – انہوں نے مزید کہا کہ وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی ہے – جو شادیوں پر بے جا اصراف فضول خرچی کریں – انہوں نے شادی کے دوران لڑکی والوں پر بوجھ بننے سے بچنے کی اپیل کی ہے – اسی طرح لڑکی والوں سے کھانا نہ کھانے کی بات پر زور دیا ہے -رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ماجو لالہ کی دختر کا عقد مسعود یہ سماج کے لیے بہت بڑی مثال ہے – جہاں انہوں نے اپنی دختر کے عقد مسعود کے موقع پر دیگر 19 اجتماعی شادیاں بھی انجام دی ہے -انہوں نے ماجو لالہ کو مبارک باد پیش کی – انہوں نے مسلمانوں سے مثالی امت بننے کی اپیل کی – اسی طرح انہوں نے چودہ سو سال قبل بتائے گئے سنت طریقہ پر چلنے کی تلقین کی ہے – اسی طرح مسلمانوں سے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے – اس موقع پر سید سمیع عرف ماجو لالہ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ میری دختر کی شادی میں 19 اجتماعی شادیوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا – یہ میرے لیے نہایت سعادت کی بات ہے – اس پریس کانفرنس میں ڈائس پر ڈاکٹر عبدالقدیر، چیئرمین شاہین اکیڈمی، بیدر، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان،الحاج تحسین احمد خان، مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی، سریش ناگرے،کارپوریٹر سید عمران حسینی،،عبدالحفیظ انصاری،محمد اشرف سایا، طاہر علی خان، قاری سید عبدالرشید حمیدی کے علاوہ اجتماعی شادیوں کے نوشہ حضرات بھی موجود تھے –

Latest Indian news

Popular Stories