رابطہ ملت ضلع بیدر کی جانب سے ملعون نرسنگھانند کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کو یاد داشت

بیدر۔10/اکتوبر۔تنظیم رابطہ ملت بیدر کی جانب سے جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صدر تنظیم کی قیادت میں ایک وفد ڈپٹی کمشنر بیدر اور ایس پی بیدر سے ملاقات کی اور گستاخ،بد زبان یتی نرسنگھانندکے خلاف ایک تحریری مکتوب صدر جمہوریہ ہند کو بیدر کے ڈپٹی کمشنر کی توسط سے روانہ کیا گیا۔جس میں بتایا گیا ہے کہ یتی نرسنگھانند ایک شرپسند اور نفرت پھیلانے والا شخص ہے، جو بار بار اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتا رہا ہے۔ تاہم اس بار اس نے ساری حدیں پار کردی ہیں جن کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بیانات نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کی توہین ہیں بلکہ یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش ہے، جو ملک کے امن و استحکام کو متاثر کر سکتی ہے۔ یتی نرسنگھانند کی جانب سے شان رسالت صلی اللہ علیہ و سلم میں توہین آمیز اور انتہائی دل آزار ہفوات بکنے کی شکایت کی ہے۔ خط میں لکھا کہ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک غیر مسلم شخص نے اپنے ہینڈل ’سناتن اوشا دل سے پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں جو باتیں اس شخص نے کہی ہیں، وہ ناقابل ذکر اور ناقابل برداشت ہیں۔ ان باتوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچا ہے۔ نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے، تاکہ مستقبل میں کوئی شخص یا گروہ مذہبی شخصیات یا برادریوں کو نشانہ بنا کر ملک کی امن کو برباد نہ کر سکے۔اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے بد زبان شخص پر دفعہ 152،196،197،299،302،351(1)،351(2)،352، اور 353 فرقہ وارانہ دشمنی کو بھڑکانے، دھمکیاں دینے، سازش کرنے اور تشدد کے لیے اکسانے اور ایسے بیانات دینے کے لیے جو قومی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔اس پر نافذ کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔وفد میں محمد معظم سکریٹری رابطہ ملت ضلع بیدر،محمد فراست ایڈوکیٹ،محمد آصف الدین،شاہ حامد محی الدیں قادری،محمد احتشام، اور توصیف میڈکیری موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!