ملک میں گزشتہ روزکورونا کے 2,022 نئے کیسز درج

نئی دہلی ، 23 مئی (یو این آئی) ملک میں پیرکوکے روز کورونا انفیکشن کے 2,022 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 46 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,24,459 ہو گئی ہے ۔
نئے کیسز کے سامنے سے کیسز کی مجموعی تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 393 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران 123 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں ، جس کےاب ان کی تعداد 14,832 رہ گئی ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی کی طرف سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2099 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار 102 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں شفایابی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 بڑھنے سے مجموعی تعداد 1,903 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مزید 251 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77,33,043 تک پہنچ گئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1,47,856 پر مستحکم ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 66 بڑھ کر 1,721 ہو گئے۔ اس عرصے کے دوران 101 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 39,08,718 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 40,106 پر مستحکم ہے ۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 31 بڑھ کر 3,830 ہو گئے ہیں ۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 471 بڑھ کر 64,77,171 ہوگئی، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69,546 ہوگئی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!