آئی آئی ٹی یا غیر ممالک کے معتبر اداروں میں داخلہ کے متمنی افراد کے لئے نعمت غیر مترقبہ
نئی دہلی،29جنوری(یو این آئی)امتحانات کی تیاری میں قومی سطح پر مشہور و معروف آکاش ایجوکیشن سروسیز لمیٹڈ(اے ای ایس ایل) نے یہاں ’آکاش انویکٹس ‘ کا آغاز کیا یہ جے ای ای کی تیاری کے لئے انوکھااور منفرد ایڈوانس پروگرام ہے جسے خاص طور پر عمدہ ترین اور باصلاحیت انجینئرنگ امیدواروں کے لئے وضع کیا گیا ہے یہ اعلی سطحی ، ذاتی ، اے آئی پر مبنی اور نتیجہ مرکوز پروگرام آئی آئی ٹی یا غیر ممالک کے معتبر اداروں میں داخلہ کے متمنی طلباءکے لئے تیار کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او دیپک مہروترا نے یہاں کیا۔انھوں نے کہاکہ آکاش انویکٹس محض ایک کوچنگ پروگرام نہیں بلکہ یہ ان طلبا کے لئے ایک تبدیلی کا سفر ہے جن کا مقصد آئی آئی ٹی میں اعلی درجہ حاصل کرنا ہے۔ یہ پروگرام کئی دہائیوں کے تجربے، جدید تدریسی طریقوں اور ذاتی نوعیت کی، ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم کو اعلیٰ درجے کی فیکلٹی سے ہم آہنگ کرتاہے۔ برسوں کے دوران ہمارے اساتذہ نے لاکھوں طلباءکو اعلیٰ درجہ کے آئی آئی ٹی اداروں میں داخلہ دلانے میں معاونت اور مدد کی ہے۔ مطالعہ کے مواد کو مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پورے نصاب کا احاطہ کیا گیا ہے اور اسے صنعت کے بہترین ماہرین نے تیار کیا ہے۔ ہمیں یقین کامل ہے کہ یہ بہترین ہے ۔ اگر آپ اس سے بہتر مواد بنا سکتے ہیںتو ہم آپ کو انعام دیں گے اور آپ کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل شروع ہونے والا یہ پروگرام اب تک 2500 سے زیادہ ٹاپ طلباءکو راغب کر چکا ہے۔ تین اہم ستون جدید تدریسی طریقہ کار اور نصاب، ماہر فیکلٹی اور جدید ٹولز، ’آکاش انویکٹس‘ کی بنیاد پر جے ای ای کی تیاری میں نئے معیارات قائم کرے گا۔ یہ تمام نئی خصوصیات آکاش کی ساکھ، اعتماد اور تکنیکی مہارت سے مکمل طور پر حمایت یافتہ ہیں۔ آکاش انویکٹس 500 سے زیادہ جے ای ای اساتذہ کو جمع کرتا ہے جنہوں نے ایک لاکھ سے زیادہ طلباءکو IIT میں داخل ہونے میں مدد کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آکاش انویکٹس میں داخلہ انتہائی انتخابی درجہ کا ہوتا ہے، طلباءکا انتخاب ایک خصوصی داخلہ امتحان کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف باصلاحیت اور پرعزم ذہن ہی اس پروگرام میں شامل ہوں۔گیارہویں کلاس میں شامل ہونے والے طلباءکے لیے دو سالہ پروگرام اور کلاس 10 میں شامل ہونے والے طلباءکے لیے تین سالہ پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام 25 شہروں یعنی دہلی این سی آر، چندی گڑھ، لکھنو¿، میرٹھ، پریاگ راج(الہ آباد)، کانپور، وارانسی، جے پور، کوٹا، پٹنہ، رانچی، بوکارو، کولکتہ، درگاپور، بھونیشور، ممبئی، پونے، ناگپور، احمد آباد، وڈودرا، میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اندور، بھوپال، حیدرآباد، چنئی اور بنگلورو میں دستیاب ہوں گے۔




