بھٹکل لائن اسپورٹس سینٹر میں آج 26 اورکل 27 اکتوبر کو رکھا گیا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام سے استفادہ کی اپیل

بھٹکل ۔25/اکتوبر۔لائن اسپورٹس سینٹر کی طرف سے آج جمعرات 26 اور کل جمعہ 27/اکتوبر کو آدھار کارڈ کیمپ رکھا گیا ہے جہاں پہنچ کر بھٹکل کے عوام نئے آدھار کارڈ کے لئے درخواست جمع کراسکتے ہیں، پرانے کارڈ میں ردوبدل کرسکتے ہیں یا آدھار سے جُڑا کوئی بھی کام ہو، کیمپ میں پہنچ کر کرواسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع لائن اسپورٹس سینٹر کے رکن انتظامیہ اور بھٹکل کے سماجی کارکن فیاض مُلا نے دی۔بھٹکل شوکت علی روڈ پر واقع لائن اسپورٹس سینٹر کی عمارت میں یہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے، جس کی شروعات صبح دس بجے ہوگی اور شام پانچ بجے تک کاروائی چلے گی۔ فیاض مُلّا نے بتایا کہ اس کیمپ سے صرف شوکت علی روڈ کے ہی نہیں بلکہ پورے بھٹکل کے عوام استفادہ کرسکتے ہیں۔جمعرات کو صبح دس بجے کیمپ کا افتتاح ہوگا اس موقع پر کاروار سیپوسٹ آفس کے ڈسٹرکٹ سپرینٹینڈنٹ دھنجئے آچار مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے، ان کے ساتھ ساتھ ہوناور سب ڈیویژن پوسٹ کے انسپکٹر کے ایچ شنکر ریڈی بھی موجود ہوں گے۔آدھار کارڈ کے اس کیمپ کے لئے سرکاری آفسران دو دن تک لائن اسپورٹس سینٹر کے آفس میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سنہرے موقع کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔یاد رہے کہ ریاست کی کانگریس سرکار نے ریاست کے عوام کے لئے کئی ساری اسکیمیں جاری کی ہیں، اور ان اسکیموں کو حاصل کرنے سمیت دیگر اُمور کے لئے بھی آدھار کارڈ کا ہونا یا آدھار کارڈ کا آپڈیٹ ہونا بے حد ضروری ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!