خبروں کے مطابق ہندستان کی ایئر لائنس (Air India) پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے۔ اس سائبر اٹاک (Cyber Attack) میں مسافروں کی پرسنل (Personal Deatails) بھی چرائی گئی ہیں ۔ اے این آئی کی خبر کے مطابق ایئر انڈیا کے ہندوستان اور بیرون ملک کے 45 لاکھ گاہکوں کی معلومات اجاگر ہوئی ہے۔ایرلائن نے اعلان کیا ہے کہ فروری میں اس کے ڈیٹا پروسیسر پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے میں کریڈٹ کارڈز ، پاسپورٹ کی تفصیلات اور 45 لاکھ صارفین کے فون نمبروں سمیت ایئر انڈیا کے دس سال مالیت کے صارف کے ڈیٹا کو لیک کیا گیا ہے۔
ڈیٹا کی حفاظت کو لے کر فوری اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ ڈیٹا لیک کے اس واقعہ کی جانچ کرائی جا رہی ہے۔ اس کے لئے باہری ڈیٹا سکورٹی ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے۔ کریڈٹ کارڈ کمپنیوں سے گاہکوں کو پاسورڈ کی اطلاع بھی دینے کو کہا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے فریکوینٹ فلائرز پیسنجرز کو پاسورڈ تبدیل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔
ایئر انڈیا نے بتایا کہ 26 اگست 2011 سے 3 فروری 2021 کے درمیان والے اعداد و شمار اور مسافرین کے ذاتی معلومات کو لیک کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی مسافروں کے ذاتی ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ہے”۔ ایئر لائن کمپنی نے واضح کیا کہ سی وی وی / سی وی سی CVV/CVC نمبر، جو لین دین کو انجام دینے کیلئے استعمال ہوتے ہیں – اس کے ڈیٹا پروسیزر میں نہیں تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے ، ”ہم اور ہمارے ڈیٹا پروسیسر لگاتار بہتری کے لئے اقدام اٹھا رہے ہیں۔ ہم مسافروں سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنے نجی ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جہاں کہیں بھی لاگو ہو، پاسورڈ بدل لیں۔”
ایئر لائن نے کہا، ”ایئر انڈیا اپنے قیمتی گاہکوں کو مطلع کرنا چاہتی ہے کہ اس کے مسافر خدمت فرہم کرنے والے نظام نے ایک زبردست سائبر حملہ کی اطلاع دی ہے، جس کا سامنا اس نے فروری 2021 کے آخری ہفتہ میں کیا تھا۔”




