عالمی ادارئے صحت نے کچھ عرصے قبل کوویکسین کو محفوظ قرار دیا تھا جس کے بعد کو ویکسین نے دنیا کے سارے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محفوظ قرار دیے جانے والی ویکسین کو تسلیم کریں۔
کوویکس کی جانب سے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوویکس کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی تھی کہ کورونا ویکسین تک پوری دنیا کے افراد کو رسائی ہو جس کا مطلب ہے کہ ان کے سفر اور تجارت کرنے سمیت ان کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں سفر کی اجازت دی گئی ہے لیکن کوویکس کی تمام حکومتوں سے اپیل ہے کہ سفری پابندیاں لگاتے وقت وہ ایسے افراد کو بھی تسلیم کریں جنہوں نے مکمل ویکسین لگوا لی ہے اور وہ ویکسینز عالمی ادارہ صحت یا 11 ’اسٹرنجنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز (ایس آر اے) نے موثر اور محفوظ قرار دی ہیں۔
کوویکس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دنیا میں ویکسینز کی تقسیم میں مزید خلا پیدا ہوگا اور عدم مساوات بڑھے گی۔ کوویکس نے یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اس طرح ان ممالک کی معیشتوں پر برا اثر بھی پڑے گا جو پہلی ہی معاشی بحران کا شکار ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے لوگوں کا ایسی ویکسینز پر سے اعتماد اٹھ جائے گا جنہیں محفوظ و مؤثر قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ویکسینز کی قبولیت متاثر ہوگی اور ممکنہ طور پر اربوں لوگوں کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہو جائیں گی۔




