
گزشتہ کچھ دنوں سے لکشدیپ میں کسی وقت نریندر مودی کے قریبی اور گجرات کے ہوم منسٹر رہے پرفل بھائی پٹیل کو لیکر اور ان کے ذریعہ لیے گئے کچھ فیصلوں اور قوانین کو لیکر شدید احتجاج چل رہا تھا۔لکشدیپ کے ممبر آف پارلیمنٹ محمد فیصل نے اس تنازعہ کو لیکر ہوم منسٹر امت شاہ سے ملاقات کر کے نئے قوانین رد کرنے اور پرفل پٹیل کو عہدہ سے ہٹانے کی مانگ کی۔امت شاہ نے محمد فیصل کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ ہم مقامی نمائندوں کی جن میں لکشدیپ پنچایت میں منتخب لوگ شامل ہونگے ان کی رائے لیں گے اور اس کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔دوسری طرف پرفل پٹیل نے اس پورے معاملہ کو کیرل کے لوگوں کی سازش اور ان کی طرف سے کیا گیا ہنگامہ قرار دیا۔
جانیے کیا ہے پورا معاملہ
ہمارے ملک بھارت کے سب سے خوبصورت علاقوں میں سے ایک یہ جزیرہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام آتا ہے۔یہاں سے پارلمینٹ میں ایک ممبر تو بھیجا جاتا ہے لیکن یہاں کی اپنی کوئی گورمنٹ نہیں ہے۔اس کے پورے مینیجمنٹ کی زمہ داری کیندر سرکار کے انڈر میں آتی ہے۔
اس علاقہ میں ہنگامہ اور پریشانی کی شروعات تب ہوئی جب کیندر سرکار کی طرف سے نئے administrator
کو یہاں بھیجا گیا۔کیندر کی طرف سے اس علاقہ میں اب تک ہمیشہ administrator کے طور پر کوئی نہ کوئی آئی ایس ایس آئی پی ایس ادھیکاری بھیجا جاتا تھا کوئی بھی politician نہیں بھیجا جاتا تھا۔لیکن اس بار لکشدیپ کو راجنتی کی نظر لگ گئی اور پہلی بار یہاں administrator کے طور پر ایک سیاست دان یعنی پرفول پٹیل کو بھیجا گیا۔پرفول پٹیل کوئی اور نہیں بی جے پی لیڈر ،نریندر مودی کے ساتھی اور نریندر مودی سرکار میں ہوم منسٹر رہ چکے ہیں۔پرفُل پٹیل نے لکشدیپ کے لیے ایک کے بعد ایک ایسے فیصلے لیے جس کے بعد لکشدیپ کے لوگ ان سے سخت ناراض ہے۔
اس ٹاپو پر اکثریت مسلمانوں کی بستی ہے اور پٹیل کے آنے سے پہلےیہاں پر شراب پینا بین تھا پٹیل نے یہاں پر شراب پر بین کو ہٹا دیا اور ٹھیکے کھلوائے۔
اس ٹاپو پر رہنے والے زیادہ تر لوگ کیرل سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا کھانا پینا،رہن سہن ہے اسی وجہ سے یہاں بیف کھایا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگوں کی یہی خوراک ہے۔پٹیل نے یہاں آنے کے بعد بیف کھانے پر بین لگا دیا۔جس کے بعد لوکل لوگوں میں سخت ناراضگی ہے۔
پٹیل کے یہاں آنے سے پہلے لکشادیپ باہر سے آنے والے لوگوں کے لیے کڑی شرطیں تھیں جس کی وجہ سے یہاں کورونا کا کوئی کیس نہیں تھا پٹیل نے آ کر ان شرائط کو ہٹا دیا جس کے بعد کورونا کے مسلسل کیسز آنا شروع ہو گئے اور بہت سارے لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔لوکل لوگ اس کے لیے بھی پٹیل کو زمہ دار مانتے ہیں۔
آخری اور دو سب سے خطرناک step
جو یہاں لیے گئے وہ یہ کہ ایک ایسے ٹاپو پر جہاں کرائم ریٹ پورے ملک سے کم ہے وہاں goonda act جیسا سخت قانون بنایا گیا جس کی وجہ سے پولس کسی بھی انسان کو بغیر وارنٹ کے بھی گرفتار کے سکتی ہے۔لوکل لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پٹیل کی پالیسیوں کے خلاف پروٹیسٹ کرنے والے ہمارے لوگوں کے خلاف ایک جھال ہے۔
لکشدیپ کے لوگ اپنی خود کی گورمینٹ تو نہیں چن سکتے لیکن وہاں پنچایت کا سسٹم موجود ہے جس میں لوگ ووٹ کر کے اپنی بستیوں کی سطح پر اپنے نمائندے چنتے ہیں لیکن پٹیل نے پنچایت کے الیکشن میں کھڑے رہنے کے لیے بھی قانون بنایا کہ کوئی دو سے زیادہ بچے رکھتا ہے تو وہ الیکشن میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔پورے ملک میں جو قانون نہیں ہے آخر ایک ایسی جگہ جہاں عام طور پر لوگوں کے زیادہ بچے نہیں ہوتے وہاں ایسے قانون کی کیا ضرورت ہے۔در اصل یہ وہاں کے متحرک لوگوں کو الیکشن سے دور رکھنے کے لیے کیا گیا ایک گیم ہے۔
سب سے آخری اور خطرناک قدم جس کے خلاف صرف لکشدیپ نہیں پورے ملک کو کھڑا ہونا چاہیے وہ یہ کہ نئے قانون کے مطابق سرکار ترقی کے کاموں کے نام پر یہاں کے لوگوں کو اپنی زمینوں سے زبردستی ہٹا سکتی ہے اور کمپنیوں کو اس کا قبضہ دے سکتی ہے۔صاف ظاہر ہے کہ یہ عام لوگوں کو ہٹا کر کچھ بزنس مینوں کے ہاتھ میں پورا ٹاپو دے کر اس کی خوبصورتی کو ختم کرنے کی ایک سازش کے علاوہ کچھ نہیں جو یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے اور ملک کے مفاد کے بھی خلاف ہے۔



